وزارت دفاع

ہندستانی ساحلی محافظ دستے(آئی سی جی)  نے اپنا  48 واں یوم تاسیس منایا

Posted On: 01 FEB 2024 6:12PM by PIB Delhi

ہندستانی ساحلی محافظ دستے (آئی سی جی) نے یکم فروری 2024 کو نئی دہلی میں 1977 میں ایک معمولی آغاز سے بحری سیکورٹی میں ایک مضبوط قوت بننے تک  کے اپنے شاندار سفر کی یاد منانے کے لئے اپنا 48 واں یوم تاسیس منایا ۔ اپنے ہتھیاروں میں 152 بحری جہازوں اور 78 ہوائی جہازوں کے ساتھ ہندستانی ساحلی محافظ دستہ ( آئی سی جی)  2030 تک 200 سطحی پلیٹ فارمز اور 100 طیاروں کی اپنی ہدف شدہ قوت کی سطح کو حاصل کرنے کے راستے پر  گامزن ہے۔

"وایم رکشاماہ" (ہم تحفظ دیتے ہیں) کے نعرے کے تحت آئی سی جی نے اپنے قیام سے لے کر اب تک 11,554 سے زیادہ جانیں بچائی ہیں، جن میں سال 2023 میں بچائی گئی 200 جانیں بھی شامل ہیں۔ حفاظت اور سلامتی کے لیے اس عزم نے آئی سی جی کو عالمی سطح پر معروف ساحلی محافظ دستوں میں سے ایک دستہ قرار دیا ہے۔

ہندوستان کے سمندری علاقوں میں چوبیس گھنٹے ساتوں دن چوکسی کو برقرار رکھتے ہوئے آئی سی جی روزانہ 50 سے 60 بحری جہاز اور 10 سے 12 طیارے تعینات کرتا ہے، جو سمندری معیشت اور محفوظ سمندری نقل و حمل میں پائیدار ترقی کے لیے آزاد اور محفوظ سمندروں کو یقینی بنانے کے ملک کے ہدف میں حصہ ڈالتا ہے۔

بحری سلامتی میں ابھرتے ہوئے چیلنجوں کے جواب میں، آئی سی جی نے میری ٹائم قانون نافذ کرنے والے اداروں کو نمایاں طور پر مضبوط کیا ہے، جس کے نتیجے میں اس کے آغاز سے لے کر اب تک 15,343 کروڑ روپے کے ہتھیار، ممنوعہ اشیاء اور منشیات کو ضبط کیا گیا ہے، جس میں صرف 2023 میں 478 کروڑ روپے ضبط کیے گئے ہیں۔ مشترکہ کارروائیوں نے اسمگلروں کے خلاف ایک موثر روک تھام کی ہے، جس سے اسمگلروں کا داخلہ تقریباً ناممکن ہو گیا ہے۔

'میک اِن انڈیا' اور 'آتم نر بھر بھارت ابھیان' مشنوں کی شروعات کرتے ہوئے، آئی سی جی نے متعدد دیسی ساخت کے  جہاز، ہوائی جہاز اور آلات شامل کیے ہیں۔ آلودگی پر قابو پانے والے جہازوں (پی سی وی) سمیت 21 بحری جہاز زیر تعمیر ہیں جبکہ  ہوائی جہازوں کی خریداری کا عمل  جاری ہے، آئی سی جی اپنی کارروائی کی  صلاحیتوں کو بہتر بنا رہا ہے۔

آئی سی جی آٹھ ڈورنیئر طیاروں اور چھ  کثیر مشن بحری نگرانی کرنے والے طیاروں کی خریداری کے ذریعے آپریشنل صلاحیتوں کو بڑھا رہا ہے۔ میسرز /ایچ اے ایل، کانپور کے ساتھ17 آئی سی جی ڈونیئر مڈلائف اپ گریڈ معاہدے کے حصے کے طور پر آئی سی جی  طیاروں کی جدید کاری کے لیے چھ ڈورنیئر طیاروں کو جدید ترین سسٹمز/سینسر کے ساتھ اپ گریڈ کیا گیا ہے۔ یہ قابل ذکر ہے کہ کوسٹ گارڈ کے اثاثوں کی اکثریت مقامی طور پر تیار کی جاتی ہے، جس میں تقریباً 90فیصد سرمایہ بجٹ مقامی اثاثوں کے لیے مختص کیا جاتا ہے۔

ایک 'ڈیجیٹل مسلح فورس' کی جانب ایک اسٹریٹجک اقدام میں، وزارت دفاع اور ٹی سی آئی ایل نے ڈیجیٹل کوسٹ گارڈ(ڈی سی جی ) مشن کے لیے ایک تبدیلی کا معاہدہ کیا ہے، جو کاغذ کے بغیر دفتر کے  حکومت کےنظریے کے مطابق ہے۔

سمندری ماحولیاتی محاذ پر، آئی سی جی ، بطور مرکزی کوآرڈینیٹنگ اتھارٹی فار آئل سپل ریسپانس ان انڈین ایکسکلوسیو اکنامک زون (ای ای زیڈ) نے اس بات کو یقینی بنایا ہے کہ پچھلے سال ہندوستانی سمندروں میں تیل کے اخراج کا کوئی بڑا واقعہ پیش نہیں آیا۔ 'سوچھ ساگر، سرکشت ساگر،' اور 'پونیت ساگر ابھیان' مہمات نے، وزیر اعظم جناب نریندر مودی کے صفائی ستھرائی کے وژن کے مطابق، رضاکاروں کی بڑے پیمانے پر شرکت ہوئی۔

گزشتہ سال حکومت ہند کی طرف سے 195 عہدوں کی منظوری ایک قابل اعتماد، قابل بھروسہ اور ہمہ گیر سمندری قوت کے طور پر آئی سی جی کی صلاحیتوں کو بڑھانے کے عزم کو ظاہر کرتی ہے۔ صدرجمہوریہ، نائب صدرجمہوریہ، وزیر اعظم اور وزیر دفاع نے بحری زون میں ملک کے مفادات کو آگے بڑھانے میں ان کے نمایاں کردار کو تسلیم کرتے ہوئے، ہندوستانی ساحلی محافظ دستے کو مبارکباد  دی  ہے اور نیک خواہشات پیش کی ہیں۔

*********

Uno- 4283

ش ح۔ م ع۔ ج



(Release ID: 2001609) Visitor Counter : 49


Read this release in: English , Marathi , Hindi , Tamil