کوئلے کی وزارت

کوئلہ، کانوں اور پارلیمانی امور کے مرکزی وزیر جناب پرہلاد جوشی نے سی ایم پی ایف او کے ویب پورٹل سی-کیئرز کا آغاز کیا


پورٹل سے سی ایم پی ایف صارفین اور پنشن یافتگان کو فائدہ پہنچے گا

Posted On: 01 FEB 2024 11:29AM by PIB Delhi

کوئلہ، کانوں اور پارلیمانی امور کے مرکزی وزیر جناب پرہلاد جوشی نے 31 جنوری 2024 کو سی ایم پی ایف او کا ایک ویب پورٹل لانچ کیا جس کا نام سی-کیئرز (C-CARES) ہے جسے سنٹر فار ڈیولپمنٹ آف ایڈوانسڈ کمپیوٹنگ (C-DAC) نے تیار کیا ہے، جو الیکٹرانکس اور انفارمیشن ٹیکنالوجی کی وزارت کے تحت ایک تحقیقی اور ترقیاتی تنظیم ہے۔ یہ سی ایم پی ایف او کے ڈیجیٹائزیشن کے سفر میں ایک اہم چھلانگ کی نشاندہی کرتا ہے جس کا مقصد اس کے ریکارڈ اور کام کے عمل کو ڈیجیٹائز کرنے کے دیرینہ مسئلہ کو حل کرنا ہے۔

 

 

کول مائنز پراویڈنٹ فنڈ آرگنائزیشن (سی ایم پی ایف او) کوئلے کے شعبے کے کارکنوں کو سماجی تحفظ فراہم کرنے کے مقصد سے پروویڈنٹ فنڈ اور پنشن اسکیموں کے انتظام کے لیے سال 1948 میں وزارت کوئلہ کے زیراہتمام قائم شدہ ایک خود مختار ادارہ ہے۔ یہ تنظیم فی الحال کوئلے کے شعبے کے تقریباً 3.3 لاکھ پراویڈنٹ فنڈ کے صارفین اور 6.1 لاکھ پنشن یافتگان کو خدمات فراہم کر رہی ہے۔

فی الحال، سی ایم پی ایف او پروویڈنٹ فنڈ کے صارفین اور پنشنرز کے دعووں پر دستی طور پر کارروائی کرتا ہے۔ پورٹل کے آغاز کے ساتھ، پی ایف اور پنشن کے دعووں کا تصفیہ اب آن لائن عمل میں آئے گا اور طے کیا جائے گا۔ یہ تیز تر پروسیسنگ، آپریشنز میں شفافیت، ریکارڈ کے بہتر انتظام اور نگرانی میں سہولت فراہم کرے گا۔ یہ صارفین اور پنشنرز میں اعتماد بھی پیدا کرے گا۔

 

 

یہ پروجیکٹ جو مارچ 2023 میں C-DAC کو دیا گیا تھا، آپریشنل اور سافٹ ویئر کے مسائل سے نمٹنے کے لیے ایک جامع حل فریم ورک ہے۔ پورٹل، سی-کیئرز، سی ایم پی ایف صارفین اور کوئلہ کمپنیوں کو لاگ ان کرنے اور ان کی ضروریات کے مطابق مختلف کام انجام دینے کی اجازت دے گا۔ جبکہ صارفین اپنی انفرادی تفصیلات اور رکنیت کی حیثیت تک رسائی حاصل کر سکتے ہیں اور دیکھ سکتے ہیں، کوئلہ انتظامیہ پورٹل کے ذریعے شراکت کی تفصیلات، سبسکرائبرز کی تفصیلات اور آن لائن سیٹلمنٹ اور ادائیگی کے دعوے جمع کر سکتی ہے۔ یہ کاغذ کے بغیر کام کرنے، دعووں کے بروقت اور درست تصفیے، پروسیسنگ کے وقت میں کمی اور شکایات کے ازالے کو بھی یقینی بنائے گا۔

یہ ڈیجیٹل تبدیلی وزیر اعظم جناب نریندر مودی کے ڈیجیٹل انڈیا کے وژن کے مطابق ہے۔ افتتاحی تقریب ایک اہم موقع تھا، جو تمام اسٹیک ہولڈروں کے فائدے کے لیے ڈیجیٹل تبدیلی کو قبول کرنے کے لیے سی ایم پی ایف او اور وزارت کوئلہ کے عزم کی علامت ہے۔

*************

 

ش ح۔ ف ش ع- م ف

U: 4267



(Release ID: 2001496) Visitor Counter : 52