وزارت دفاع
تعارف نامہ
وائی -3025 کی کمیشننگ (سندھیاک)
Posted On:
01 FEB 2024 1:49PM by PIB Delhi
بھارتی بحریہ 3 فروری کو نیول ڈاک یارڈ، وشاکھا پٹنم میں اپنے تازہ ترین سروے ویسل سندھیاک کا افتتاح کرنے کے لیے تیار ہے، جس میں عزت مآب وزیر دفاع جناب راج ناتھ سنگھ مہمان خصوصی کے طور پر شرکت کریں گے نیز ایڈمرل آر ہری کمار، چیف آف دی نیول اسٹاف، وائس ایڈمرل راجیش پندھرکر، ایف او سی ان چیف ایسٹرن نیول کمانڈ اور سینئر نیول افسران اور جی آر ایس ای عہدیداروں دیگر معزز مہمان بھی ش رہیں گے۔ اس تقریب سے کولکاتا کے گارڈن ریچ شپ بلڈرز اینڈ انجینئرز (جی آر ایس ای) میں زیر تعمیر چار سروے ویسل (لارج) بحری جہازوں میں سے پہلے جہاز کی بحریہ میں باضابطہ شمولیت ہوجائے گی۔
بندرگاہ اور سمندر دونوں جگہوں پر سخت اور جامع آزمائشی پروگرام مکمل کرنے کے بعد 04 دسمبر 2023 کو بھارتی بحریہ کو سندھیاک فراہم کیا گیا تھا۔
(https://pib.gov.in/PressReleaseIframePage.aspx?PRID=1982348)
جہاز کا بنیادی کردار بندرگاہوں، نیویگیشنل چینلز / آبی شاہراہوں، ساحلی علاقوں اور گہرے سمندروں کا مکمل پیمانے پر ہائیڈرو گرافک سروے کرنا ہے ، تاکہ محفوظ بحری جہاز رانی کو ممکن بنایا جاسکے۔ اپنے ثانوی کردار میں ، یہ جہاز متعدد بحری کارروائیوں کو انجام دینے کے قابل ہوگا۔
سندھیاک بحری بیڑے میں ایک اہم اضافہ ہے جو جدید ترین ہائیڈروگرافک آلات سے لیس ہے جن میں ڈیپ اینڈ شیلو واٹر ملٹی بیم ایکو سونڈرز، خودمختار زیر آب وہیکل، ریموٹ آپریٹڈ وہیکل، سائیڈ اسکین سونارز، ڈیٹا ایکوزیشن اینڈ پروسیسنگ سسٹم، سیٹلائٹ بیسڈ پوزیشننگ سسٹم اور زمینی سروے کے آلات شامل ہیں۔ یہ جہاز 4 جون 2021 کو ڈی کمیشن کیے جانے والے سابقہ سندھیاک سے اپنے موجودہ اوتار میں دوبارہ نمودار ہوا ہے اور یہ دو ڈیزل انجنوں سے چلایا جاتا ہے نیز 18 ناٹ سے زیادہ کی رفتار حاصل کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔ 110 میٹر لمبائی، 3400 ٹن وزن اور 80 فیصد دیسی مواد کے ساتھ تیارکردہ سندھیاک جہاز آتم نربھر بھارت کے قومی وژن کے حصول میں بھارت کی بڑھتی ہوئی جہاز سازی کی صلاحیت کا ایک حقیقی ثبوت ہے۔ سندھیاک امرت کال کے قومی وژن سے ہم آہنگ ایک ترقی یافتہ بھارت کا حقیقی پیش خیمہ بھی ہے۔
***
(ش ح – ع ا – ع ر)
U. No. 4263
(Release ID: 2001307)
Visitor Counter : 67