وزارت خزانہ
جنوری 2024 کے دوران مجموعی جی ایس ٹی ریونیو 1,72,129 کروڑ روپے جمع ہوا۔ سال در سال 10.4 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا
1,72,129 کروڑ روپے کے ساتھ جی ایس ٹی وصولی اب تک کی دوسری سب سے زیادہ ہے
مالی سال 2023-24 میں تیسری بار 1.70 لاکھ کروڑ روپے کا ہندسہ عبور کرنے کے ساتھ مجموعی وصولی 16.69 لاکھ کروڑ روپے تک پہنچ گئی، 10 ماہ کی مدت میں جی ایس ٹی کی وصولی میں سال در سال 11.6 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا
Posted On:
31 JAN 2024 7:21PM by PIB Delhi
جنوری 2024 کے مہینے میں (31.01.2024 کی شام 05:00 بجے تک) جمع کیا گیا مجموعی جی ایس ٹی ریونیو 1,72,129 کروڑ روپے ہے، جو جنوری 2023 (31.01.2023 کی شام 05:00 بجے تک) کے 155,922 کروڑ روپے کے ریونیو کے مقابلے میں سال در سال 10.4 فیصد اضافہ ظاہر کرتا ہے۔
قابل ذکر ہے کہ یہ اب تک کی دوسری سب سے زیادہ ماہانہ وصولی ہے اور اس مالی سال میں 1.70 لاکھ کروڑ روپے یا اس سے زیادہ کی وصولی کے ساتھ تیسرا مہینہ ہے۔ حکومت نے آئی جی ایس ٹی وصولی سے سی جی ایس ٹی کو 43،552 کروڑ روپے اور ایس جی ایس ٹی کو 37،257 کروڑ روپے کی ادائیگی کی ہے۔
اپریل 2023 سے جنوری 2024 کی مدت کے دوران مجموعی جی ایس ٹی وصولی میں سال در سال 11.6 فیصد اضافہ ہوا (31.01.2024 کی شام 05:00 بجے تک) جو گزشتہ سال کی اسی مدت (اپریل 2022-جنوری 2023) میں 14.96 لاکھ کروڑ روپے کے مقابلے میں 16.69 لاکھ کروڑ روپے تک پہنچ گیا۔
نیچے دیا گیا چارٹ موجودہ سال کے دوران ماہانہ مجموعی جی ایس ٹی آمدنی میں رجحانات کو ظاہر کرتا ہے۔ اعداد و شمار آج شام 05:00 بجے (یعنی 31.01.2024) ہیں۔ مہینے کے لیے حتمی وصولی زیادہ ہوگی۔
چارٹ: جی ایس ٹی وصولی میں رجحانات
***
(ش ح – ع ا – ع ر)
U. No. 4213
(Release ID: 2000976)
Visitor Counter : 132