کوئلے کی وزارت

ساؤتھ ایسٹرن کول فیلڈز لمیٹڈ اپنے اسپتالوں میں امرت فارمیسیاں کھولے گا


کمپنی نے امرت فارمیسیوں کے قیام کے لیے ایچ ایل ایل لائف کیئر لمیٹڈ  کے ساتھ مفاہمت نامے پر دستخط کیے

ملازمین اور عام لوگوں کو سستی قیمتوں پر معیاری ادویات کی فراہمی کو یقینی بنانے پر توجہ مرکوز

Posted On: 31 JAN 2024 3:47PM by PIB Delhi

اپنے ملازمین کو بہتر اور سستی حفظان صحت کی سہولیات کو یقینی بنانے کے لیے، چھتیس گڑھ میں قائم کول انڈیا کی ذیلی کمپنی، ساؤتھ ایسٹرن کول فیلڈز لمیٹڈ (ایس ای سی ایل) اپنے اسپتالوں میں امرت فارمیسی کھولنے والی پہلی کوئلہ کمپنی بن جائے گی۔ ایس ای سی ایل  نے اپنے اسپتالوں میں امرت فارمیسی اسٹورز قائم کرنے کے لیے صحت اور خاندانی بہبود کی وزارت کے تحت ایک پی ایس یو ، ایچ ایل ایل لائف کیئر لمیٹڈ  کے ساتھ ایک مفاہمت نامے پر دستخط کیے ہیں۔

ابتدائی مرحلے میں امرت اسٹور ایس ای سی ایل ہیڈکوارٹر، بلاس پور اور گیورا، سوہاگ پور اور چیریمیری کے مرکزی اسپتالوں میں قائم کیے جائیں گے۔

ایس ای سی ایل  اسپتالوں میں امرت فارمیسی ایک ہی چھت کے نیچے جینرک اور زندگی بچانے والی برانڈڈ ادویات کی دستیابی کو یقینی بنائے گی۔ یہ فارمیسی عام بیماریوں کے ساتھ ساتھ نازک حالات کے لیے ادویات، امپلانٹس، سرجیکل استعمال کی اشیاء وغیرہ انتہائی رعایتی نرخوں پر فراہم کریں گی، جس سےایس ای سی ایل  کے ملازمین کے ساتھ ساتھ ان اسپتالوں میں آنے والے عام لوگوں پر مشتمل بیرونی مریضوں کو بہت فائدہ حاصل ہوگا۔

امرت فارمیسیوں کے ذریعے ملازمین کو براہ راست ادویات کی فراہمی کے ساتھ، اس اقدام سے طبی معاوضے کو کم کرنے میں بھی مدد ملے گی اور اس طرح مریضوں کو معیاری ادویات کی فراہمی کو یقینی بناتے ہوئے، طبی وسائل کے معقول استعمال میں کمپنی کی مدد ہوگی۔

2015 میں شروع کی گئی، امرت ( علاج کے لیے سستی ادویات اور قابل بھروسہ امپلانٹس) صحت اور خاندانی بہبود کی وزارت کی ایک اہم اسکیم ہے ، جو عوام کو انتہائی سبسڈی والے نرخوں پر کینسر اور قلبی امراض جیسی سنگین بیماری سمیت مختلف بیماریوں کے لیے ادویات فراہم کرتی ہے۔ فی الحال ملک میں مختلف ریاستوں/ مرکز کے زیر انتظام علاقوں میں 300 سے زیادہ امرت فارمیسیاں  چل رہی ہیں۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۰۰۰۰۰۰۰۰

(ش ح- وا - ق ر)

(31-01-2024)

U-4199



(Release ID: 2000891) Visitor Counter : 54


Read this release in: English , Kannada , Hindi , Tamil