سٹرک ٹرانسپورٹ اور شاہراہوں کی وزارت
جناب نتن گڈکری نے مدھیہ پردیش میں 2,367 کروڑ روپے کے 9 شاہراہوں کے پروجیکٹوں کا افتتاح کیا
Posted On:
30 JAN 2024 4:31PM by PIB Delhi
بہتر سڑک کنیکٹیویٹی کے ساتھ جبل پور کی ترقی کو نئی تحریک دیتے ہوئے، آج مرکزی وزیر جناب نتن گڈکری جی نے مدھیہ پردیش کے جبل پور میں 2,367 کروڑ روپے کی لاگت والے اور کل 225 کلومیٹر کی لمبائی والے 9 نیشنل ہائی وے پروجیکٹوں کا افتتاح اور سنگ بنیاد رکھا ۔ مدھیہ پردیش کے وزیر اعلیٰ ڈاکٹر موہن یادو، مرکزی وزیر جناب وریندر کمار، مرکزی وزیر مملکت جناب فگن سنگھ کلستے، مدھیہ پردیش بی جے پی کے ریاستی صدر جناب وی ڈی ۔ شرما، ریاستی وزیر جناب پرہلاد سنگھ پٹیل، ریاستی وزیر جناب راکیش سنگھ، ارکان پرالیمنٹ – ارکان اسمبلی ، افسران اور دیگر معززین بھی اس موقع پر موجود تھے ۔
آج جن پروجیکٹوں کا افتتاح کیا گیا، ان میں 43 کروڑ روپے کی لاگت سے تکم گڑھ-جھانسی روڈ پر جمنی ندی پر 1.5 کلومیٹر طویل پل تعمیر کیا گیا ہے ۔ اس سے راجا رام کے مندر کے سیاحتی مقام اورچھا تک پہنچنا آسان ہو جائے گا ۔ چانڈیہ گھاٹ سے کٹنی بائی پاس تک 2 لین پکی ہوئی سڑک کی تعمیر سے کٹنی کی کوئلے کی کانوں کے رابطے میں ایک معیاری تبدیلی آئے گی ۔ اس سے کوئلے کی کان کنی کی صنعت کو فائدہ ہوگا ۔ بامیتھا-کھجوراہو سڑک کو چوڑا کرنے سے کھجوراہو میں سیاحت کو تقویت ملے گی ۔ اس کے علاوہ اس علاقے کی سماجی اور معاشی حالت میں بھی بہتری آئے گی ۔
جن پروجیکٹوں کا آج سنگ بنیاد رکھا گیا ان میں گل گنج بائی پاس سے دریائے برنا تک سڑک کی اپ گریڈیشن کا کام، دریائے برنا سے دریائے کین تک 2 لین والی سڑک کی اپ گریڈیشن کا کام، شہڈول ، للت پور ساگر سے ساگرٹولہ تک 2 لین کے پکے روڈ کا اپ گریڈیشن کا کام ، شامل ہیں ۔ لکھناڈون سیکشن میں کل 23 وی یو پیز، پلوں، سروس روڈز کی تعمیر، سکترا، کورائی اور خواسہ میں کل 3 فٹ اوور برجوں کی تعمیر اور گھنائی اور بنجاری وادی میں 2 بلیک اسپاٹس کی بہتری کا کام شامل ہے ۔ یہ پروجیکٹ آس پاس کے کیمپس کے رابطے کو بہتر بنائیں گے ۔ وقت اور ایندھن کی بچت ہوگی اور علاقہ معاشی، سماجی اور سیاحتی نقطہ نظر سے ترقی کرے گا ۔
*************
ش ح ۔ ا ک ۔ ت ح
U- 4161
(Release ID: 2000642)
Visitor Counter : 82