امور داخلہ کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

یوم جمہوریہ کے موقع پر، امور داخلہ اور امداد باہمی کے مرکزی وزیر جناب امت شاہ نے آج نئی دہلی میں درخشاں گاؤوں کے خصوصی مہمانوں سے بات چیت کی


وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے درخشاں  گاؤوں پروگرام کے ذریعے دلوں کو جوڑا ہے

جب تک ملک کا پہلا گاؤں ترقی یافتہ نہیں ہوتا، اس وقت تک ایک ترقی یافتہ ہندوستان نہیں بن سکتا

مودی حکومت کی 220 سے زیادہ سرکاری اسکیمیں درخشاں گاؤوں میں 100 فیصد نافذ کی جارہی ہیں

درخشاں گاؤں پروگرام سرحدی گاؤوں سے نقل مکانی کے مسئلے سے نمٹنے کے لیے ایک سنگ میل ثابت ہو رہا ہے

گزشتہ 5 سالوں میں مودی حکومت نے، آزادی کے بعد 70 سالوں میں سرحدی گاؤوں کے بنیادی ڈھانچے پر خرچ کی گئی رقم سے دگنی رقم خرچ کی ہے

درخشاں گاؤں پروگرام کے تحت گاؤوں کی ترقی، نقل مکانی کو روکنا، ثقافت کا تحفظ، رابطوں کو بہتر بنانااور بنیادی سہولیات کی ترقی مرحلہ وار طریقے سے انجام دی جا رہی ہے

Posted On: 25 JAN 2024 7:42PM by PIB Delhi

یوم جمہوریہ کے موقع پر، امور داخلہ اور امداد باہمی کے مرکزی وزیر جناب امت شاہ نے آج نئی دہلی میں درخشاں گاؤوں  کے خصوصی مہمانوں کے ساتھ بات چیت کی۔ اس موقع پر ارضیاتی سائنسز کے وزیر جناب کرن رجیجو، اطلاعات و نشریات اور نوجوانوں کے امور اور کھیل کے وزیر جناب انوراگ سنگھ ٹھاکر اور امور داخلہ اور نوجوانوں کے امور اور کھیل کے وزیر مملکت جناب نشیتھ پرمانک سمیت معزز شخصیات موجود تھیں۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image0014MS9.jpg

خصوصی مہمانوں کے ساتھ بات چیت کرتے ہوئے جناب امت شاہ نے کہا کہ ہندوستان کے سرحدی گاؤوں اور دہلی کے درمیان بڑا فاصلہ ہوسکتا ہے، لیکن وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے درخشاں گاؤں  پروگرام کے ذریعے دلوں کو جوڑا ہے اور وہ ایک دوسرے کو قریب لانے میں کامیاب ہوئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ جب تک ملک کے پہلے گاؤں کی ترقی نہیں ہوتی، اس وقت ہندوستان ترقی یافتہ نہیں بن سکتا۔ جناب شاہ نے کہا کہ اس لیے وزیر اعظم مودی کا ماننا ہے کہ سرحدی گاؤں آخری نہیں بلکہ ملک کا پہلا گاؤں ہے۔ انہوں نے کہا کہ پہلے بنیادی سہولیات کی کمی کی وجہ سے ان سرحدی گاؤوں سے نقل مکانی ہوا کرتی تھی لیکن وزیراعظم  مودی نے مقامی لوگوں کو بنیادی سہولیات فراہم کرکے درخشاں گاؤوں پروگرام کے ذریعے نقل مکانی کو کم کرنے کی کوشش کی ہے۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image002YDO8.jpg

مرکزی وزیر داخلہ نے کہا کہ اروناچل پردیش، سکم، ہماچل پردیش، اتراکھنڈ اور لداخ کے 19 سرحدی علاقوں کے 3000 گاؤں کو درخشاں گاؤں پروگرام کے تحت لایا جا رہا ہے، اور یہ پروگرام 10 سال میں مکمل ہو جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ اس اسکیم کے پہلے مرحلے میں، 662 گاؤں کا احاطہ کیا جا رہا ہے، جن کی کل آبادی 1,42,000 ہے اور حکومت اس پر 4800 کروڑ روپے خرچ کر رہی ہے۔

جناب امت شاہ نے کہا کہ درخشاں گاؤں پروگرام کے 3 مقاصد ہیں -  مرحلہ وار طریقے سے ملک کے پہلے گاؤں کی مجموعی ترقی، سرحدی گاؤوں سے نقل مکانی کو روکنا اور مقامی ثقافت کا تحفظ کرنا  اور گاؤوں میں ہر طرح کے رابطے، بنیادی سہولیات اور بنیادی ڈھانچے کی ترقی کو بہتر بنانا ہے۔  انہوں نے کہا کہ ان علاقوں میں 2500 کروڑ روپے کی لاگت سے سڑکیں تعمیر کی جا رہی ہیں، جس سے لوگوں کے رابطے میں اضافہ ہوگا۔ جناب شاہ نے کہا کہ آزادی کے 70 سالوں میں ان گاؤں کے بنیادی ڈھانچے کی ترقی پر خرچ کی گئی رقم کے مقابلے نریندر مودی حکومت نے صرف پچھلے 5 سالوں میں ان گاؤں کی ترقی پر دوگنی سے زیادہ رقم خرچ کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم جناب نریندر مودی کی قیادت میں ان دیہی ترقی کے لیے 220 سے زیادہ سرکاری اسکیموں کی 100 فیصد تکمیل کو یقینی بنایا جا رہا ہے،  جن کا  درخشاں گاؤں پروگرام کے تحت احاطہ کیا گیا ہے ۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/072A9760QKV6.JPG

داخلی امور اور امداد باہمی کے مرکزی وزیر نے کہا کہ یوم جمہوریہ کے موقع پر نئی دہلی کا دورہ کرنے والے درخشاں گاؤوں کے پنچ، سرپنچ اور ان کے ساتھ آنے والے لوگ وزیر اعظم جناب نریندر مودی کے مہمان ہیں اور انہوں نے ان کا پورا پورا خیال رکھا ہے۔ جناب شاہ نے کہا کہ یوم جمہوریہ کی پریڈ ہندوستان کی ثقافت، فوجی اور افرادی قوت کی نمائش ہے، جسے پوری دنیا حیرت انگیز طور پر دیکھتی ہے۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/072A9784FD7D.JPG

درخشاں گاؤوں کے پنچ اور سرپنچ اپنے خاندانوں کے ساتھ حکومت ہند کے "خصوصی مہمان" کے طور پر کرتویہ پتھ پر اس سال یوم جمہوریہ پریڈ کا نظارہ کریں گے۔ وزارت داخلہ، وزارت دفاع کے ساتھ مل کر، خصوصی مہمانوں کی میزبانی کر رہی ہے۔ وزیر اعظم جناب نریندر مودی کے "کسی بھی شہری کو پیچھے نہ چھوڑنے" اور سرحدی گاؤں کو ملک کے "پہلے گاؤں" کے طور پر پورا کرنے کے لیے، مرکزی وزیر داخلہ اور امدادی باہمی کے وزیر جناب امت شاہ کی قیادت میں وزارت داخلہ نے درخشاں گاؤں پروگرام شروع کرکے اہم اقدامات کئے۔ اس کا مقصد اروناچل پردیش، سکم، اترا کھنڈ، ہماچل پردیش اور لداخ کے سرحدی بلاکس میں واقع منتخب گاؤں کی جامع ترقی کرنا ہے۔

درخشاں گاؤوں کے خصوصی مہمانوں نے وزیراعظم کے میوزیم کا بھی دورہ کیا۔  27 جنوری کو وہ ’’بھارت پرو‘‘ میں حصہ لیں گے۔ اس کے ساتھ 27 جنوری کو ہونے والی این سی سی کیڈٹس کی ’پی ایم ریلی‘ دیکھنے کے لیے خصوصی مہمانوں کو بھی مدعو کیا گیا ہے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

 

 

(ش ح- ح ا - ق ر)

U-4159


(Release ID: 2000628) Visitor Counter : 74


Read this release in: Assamese , English , Hindi