کامرس اور صنعت کی وزارتہ

اسٹارٹ اپ انڈیا انوویشن ویک منانے کے لئے جناب  پیوش گوئل نے  40  یونی کورنس کے ساتھ ایک  گول میز کانفرنس کی قیادت کی


ڈی پی آئی آئی ٹی نے سرمایہ کاری، نیٹ ورکنگ اور رہنمائی کی حوصلہ افزائی  کرنےکے لئے اسٹارٹ اپس کے ’اسٹارٹ اپ شالا‘کورفتار دینے کے اہم پروگرام کا آغاز کیا

اسٹارٹ اپ انڈیااختراعی ہفتہ کے دوران ، کاروبار کے خواہشمند  افرادکے لئے ویبینارزکا اہتمام کیا گیا کہ وہ اسے کیسے شروع کریں

Posted On: 30 JAN 2024 9:28AM by PIB Delhi

کامرس اور صنعت، صارفین کے امور ، خوراک اور عوامی تقسیم اور ٹیکسٹائل کے مرکزی وزیر جناب پیوش گوئل نے اسٹارٹ اپ انڈیا اختراعی ہفتہ کے دوران ایک یونی کورن گول میز کی صدارت کی تاکہ یونی کورنس کی نشوونما کا جشن منایا جا سکے اور ہمارے ملک میں مزید یونی کورن کی ترقی  میں مدد کرنے کی خاطر آگے بڑھنے کے لیے باہمی تعاون کا ایک  راستہ  ہموار کیا جا سکے۔ حصہ لینے والے 40 یونی کورنس نے اپنے تجربے سے حاصل ہونے والی معلومات پر روشنی ڈالی کہ کس طرح  عوامل جو ان کی نشوونما کو قابل بناتے ہیں، اور ہندوستانی ماحولیاتی نظام کو فروغ دینے کے لیے ایسے علاقوں کی نشاندہی کی جوملک کو ایک عالمی اسٹارٹ اپ لیڈر کے طور پر ابھرنے میں مدد دے سکتے ہیں۔جناب پیوش گوئل نے یونی کورنس پر زور دیا کہ وہ  ایک ساتھ آئیں اورایک  یونی کورنس کلب یا ایسوسی ایشن قائم کریں جو ملک میں اسٹارٹ اپس کے لیے سرمائے تک رسائی کے حل کے ساتھ آگے آئے۔اس پروگرام میں بات چیت  کے دوران  زیادہ اسٹارٹ اپس کے لئے سازگار ماحول کو فروغ دینے کے لئےانضباطی عمل کو ہموار کرنے،ٹیئر 2 ٹیئر3 شہروں میں رسائی بڑھانے اور پرائیویٹ سیکٹر میں مالیاتی اداروں کے ذریعے قائم کیے گئے بہترین طریقوں سے سیکھنے پر توجہ مرکوز کی گئی۔

صنعت اور داخلی تجارت کے فروغ کے محکمے (ڈی پی آئی آئی ٹی) نے اس سال 10 سے 18 جنوری 2024 تک ملک کے اہم اسٹارٹ اپس، صنعت کاروں، سرمایہ کاروں، پالیسی سازوں اور دیگرمتعلقہ فریقوں کے ملک بھر میں جدت  طرازی اور کاروبار کے معاملے میں ایک ساتھ آنے کا جشن منایااوراہم اعلانات اور آغاز  میں ’اسٹارٹ اپ شالا‘ - اسٹارٹ اپ انڈیا کا ایکسلریٹر پروگرام، ابتدائی مرحلے کے اسٹارٹ اپس کے لیے ایک 3 ماہ کا ایکسلیٹر پروگرام شامل ہے تاکہ انھیں علم، نیٹ ورک، فنڈز، اور پیمانے کو بڑھانے کے لیے درکار رہنمائی تک رسائی فراہم کی جا سکے۔ پروگرام کے ہر گروپ کی توجہ ایک خاص شعبے پر ہوگی، پہلا  گروپ کلین ٹیک ہے اوراس کے تحت 20 اسٹارٹ اپس فی کوہورٹ ماہرین کے ذریعہ درخواست کے لیے کھلی کال کے ذریعے منتخب کیے جائیں گے۔ درخواستیں 10 جنوری 2024 سے اسٹارٹ اپ انڈیا ہب (مرکز)پر کھولی گئی ہیں: https://www.startupindia.gov.in/content/sih/en/Startup_Shala.html

طلباء اورخواہشمند کاروباری افراد کو تحریک دینے  کے لئے، 5 وقف شدہ ویبینارزہیں  جن  میں اس بات پر توجہ مرکوز کی گئی  ہے کہ اسٹارٹ اپ کیسے شروع کیا جائے اور اس کے عنوان سے ’بڑھتے ہوئے کاروباری افراد کے لیے ایم اے اے آر جی مینٹرشپ سیریز‘ کا انعقاد کیا گیا۔ صنعت کے رہنماؤں اور سرپرستوں نے اسٹارٹ اپس شروع کرنے کی بنیادی باتوں کے بارے میں اپنی بصیرت اور اہم اسباق کو بتایا۔یہ تمام اجلاس اسٹارٹ اپ انڈیا کے سوشل میڈیا ہینڈلز کے ساتھ ساتھ نوجوان کاروباریوں کے لیے ایم وائی بھارت پورٹل پر براہ راست پیش کیے گئے تھے۔

اسٹارٹ اپ انڈیا اختراعی ہفتہ کے 75+ یعنی 75 سے زیادہ باقاعدہ پروگراموں نے ان انٹرپرینیورشپ کے لیے حوصلہ افزائی کے طور پر کام کیا، جو ہندوستان کے فروغ پزیر ماحولیاتی نظام کی نمائش کرتے ہیں اور لاتعداد خواہشمند بانیوں کے خوابوں کو حقیقت کی شکل دیتے ہیں۔خواتین کاروباریوں کو بااختیار بنانے والی ورکشاپس سے لے کر انکیوبیٹر چیمپئنز کے لیے تربیتی  شعبہ تک، ہفتے  بھر کے اس پروگرام میں اساتذہ اور رہنمائی کرنے والوں کواپنی حکمت کومشترک کرتے ہوئے دیکھا گیا، جو کاروبار کےخواہش مند افراد کے ذہنوں کوایک نئی جہت فراہم کر رہے تھے۔ کئی شہروں میں متعلقہ فریقوں کی بات چیت کے ساتھ جذبات کو ابھارنے والی کئی گول میز کانفرنس  منعقد کی گئیں، جو مستقبل کے اسٹارٹ اپ ایکو نظام کو تشکیل دیں گی۔

کارپوریٹس کے ساتھ اسٹارٹ اپس کی آمنے سامنے کی رہنمائی کابھی ہفتے کے اوائل میں  آغاز کیاگیا تھا ۔ اس سیریز میں کارپوریٹس کے ساتھ منتخب کئے گئے اسٹارٹ اپس کے لیے خصوصی ہینڈ ہولڈنگ اور رہنمائی شامل تھی جو مالیاتی قرضے اور مدد، آپریشنز، پائیدار اختراعات، اور خلل ڈالنے والی ٹیکنالوجی کے ڈومینز میں تھی۔ اس میں کارپوریٹ  شراکتدار ایچ سی ایل ، ایچ ایس بی سی انڈیا ، کوالکوم انڈیا پرائیویٹ لیمیٹڈ اور ٹی سی ایس فاؤنڈیشن  شامل ہیں ۔

اختراعات اور پائیداری کے بارے میں مزید بیداری پیدا کرنے کے لیے، اسٹارٹ اپ انڈیا کے عالمی شراکت داروں کے ساتھ ایک ورچوئل پینل مباحثہ کا انعقاد کیا گیا۔پینل نے جدت  طرازی کے 5 اہم ستونوں پر توجہ مرکوز کی جن میں انکیوبیشن، فنڈنگ اور مالی امداد، پبلک پرائیویٹ  شراکتداری  ماڈل، مارکیٹ تک رسائی اور سرکاری  بنیادی ڈھانچہ  شامل ہیں۔ ممبئی، مہاراشٹر میں گورنمنٹ ای-مارکیٹ پلیس (جی ای ایم) پر اسٹارٹ اپس کو ان کے لیے دستیاب فوائد کے بارے میں آگاہ کرنے  کے تعلق سے وقف  ایک ورکشاپ کا انعقاد کیا گیا۔اس کے علاوہ  9 جنوری 2024 کو حیدرآباد یونیورسٹی تلنگانہ میں پبلک پروکیورمنٹ پر ایک کامیاب ورکشاپ کا انعقاد بھی کیا گیا جس میں 70 سے زیادہ کاروباری افراد نے شرکت کی۔

 

**********

ش ح ۔  ش م - م ش

U. No.4138



(Release ID: 2000500) Visitor Counter : 56