بجلی کی وزارت
جموں و کشمیر میں رتلے پن بجلی پروجیکٹ کے تحت دریائے چناب کا کامیابی سے رخ موڑا گیا ، دریا کا رخ موڑے جانے سے باندھ کی تعمیر کے کام میں تیزی آئے گی
Posted On:
29 JAN 2024 12:36PM by PIB Delhi
جموں و کشمیر میں 850 میگاواٹ کے رتلے پن بجلی پروجیکٹ میں صبح 11.30 بجے 27 جنوری ، 2024 کو کشتواڑ ضلع کے دراب شالہ میں دریائے چناب کا رخ سرنگوں کے ذریعے موڑے جانے کے ساتھ ایک اہم سنگ میل طے کیا گیا ۔ دریا کا رخ موڑے جانے سے کھدائی اور باندھ کی تعمیر کی اہم سرگرمی شروع کرنے کے لیے دریا کے کنارے پر باندھ کے علاقے کو الگ تھلگ کرنے میں مدد ملے گی ۔ اس سے پروجیکٹ کی تعمیراتی سرگرمیوں کو رفتار ملے گی اور التوا کو کم کرنے میں مدد ملے گی ، جس سے ، اس کا کام کاج شروع کئے جانے کی مقررہ تاریخ مئی ، 2026 ء کو پورا کرنے کے لیے پروجیکٹ کی طرف سے کی جانے والی تمام کوششوں کو آسان بنایا جا سکے۔
دریا کا رخ موڑے جانے سے متعلق تقریب کا افتتاح سی ایم ڈی، این ایچ پی سی جناب آر کے وشنوئی نے کیا ۔ اس موقع پر جموں و کشمیر انتظامیہ کے پرنسپل سکریٹری ( پی ڈی ڈی ) جناب ایچ راجیش پرساد بھی موجود تھے ۔ چیئرمین، آر ایچ پی سی ایل، جناب آئی ڈی دیال؛ ایم ڈی، جے کے ایس پی ڈی سی، جناب پنکج منگوترا؛ این ایچ پی سی کے ڈائریکٹرز؛ آر ایچ پی سی ایل کے سی ای او جناب اے کے نوریال اور این ایچ پی سی اور جموں و کشمیر انتظامیہ کے دیگر افسران بھی اس موقع پر موجود تھے ۔
رتلے پروجیکٹ کو ، رتلے ہائیڈرو الیکٹرک پاور کارپوریشن لمیٹیڈ ( آر ایچ پی سی ایل ) تعمیر کر رہی ہے، جو کہ این ایچ پی سی لمیٹیڈ اور جموں و کشمیر حکومت کا مشترکہ منصوبہ ہے، جس میں بالترتیب 51:49 فیصد حصہ داری ہے۔ رتلے ایچ ای پروجیکٹ جموں و کشمیر کے کشتواڑ ضلع میں دریائے چناب پر 850 میگاواٹ کی نصب صلاحیت کے ساتھ واقع ہے۔ اس منصوبے کو اقتصادی امور کی کابینہ کمیٹی کی طرف سے منظوری جنوری ، 2021ء میں دی گئی تھی ، جس کی کل لاگت 5281.94 کروڑ روپئے تھی۔ (details here)
۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔ ۔ ۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
( ش ح ۔ ا س ۔ ع ا )
U.No. 4119
(Release ID: 2000321)
Visitor Counter : 128