وزارت دفاع
دفاع کے سکریٹری 30 اور 31 جنوری ، 2024 ء کو عمان کا دورہ کریں گے
وہ ، عمان کی وزارت دفاع کے سکریٹری جنرل کے ساتھ 12ویں مشترکہ فوجی تعاون کمیٹی کے اجلاس کی مشترکہ صدارت کریں گے
Posted On:
29 JAN 2024 12:26PM by PIB Delhi
دفاع کے سکریٹری جناب گریدھر ارمانے 30 اور 31 جنوری ، 2024 ء کو عمان کا دورہ کریں گے۔ دورے کے دوران، دفاع کے سکریٹری ، عمان کی وزارت دفاع کے سکریٹری جنرل ڈاکٹر محمد بن نصیر بن علی الزابی کے ساتھ 12ویں مشترکہ فوجی تعاون کمیٹی کی میٹنگ کی شریک صدارت کریں گے۔
دو طرفہ بات چیت کے دوران، جناب گریدھر ارمانے دونوں ممالک کے درمیان دفاعی تعاون کا جائزہ لیں گے اور دو طرفہ سرگرمیوں کو مزید مستحکم بنانے کے لیے صنعتی تعاون جیسے نئے اقدامات کی تلاش کریں گے۔ دونوں رہنما مشترکہ دلچسپی کے علاقائی اور عالمی امور پر بھی تبادلہ ٔخیال کریں گے۔
یہ دورہ ، دونوں ممالک کے درمیان دفاعی تعاون اور اسٹریٹجک شراکت داری کو مزید مستحکم کرے گا ، جس میں مختلف شعبوں جیسے دو طرفہ مشقیں، عملے کی سطح کی بات چیت، تربیت کے ساتھ ساتھ نئے اور ابھرتے ہوئے شعبوں میں فوجی تعاون شامل ہیں۔
بھارت اور عمان کے درمیان مضبوط اور کثیر جہتی تعلقات ہیں ، جو دفاع اور سلامتی سمیت کئی اسٹریٹجک شعبوں تک وسعت پا چکے ہیں۔ دونوں ممالک اسٹریٹجک شراکت داری کے ویژن کے تحت کام کرنے کے لیے پُر عزم ہیں۔ دونوں ممالک پورے خطے کے امن اور خوشحالی میں مشترکہ مفادات کے حامل ہیں ۔
۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔ ۔ ۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
( ش ح ۔ ا س ۔ ع ا )
U.No. 4118
(Release ID: 2000314)
Visitor Counter : 77