سائنس اور ٹیکنالوجی کی وزارت
جموں وکشمیر زرعی اسٹارٹ اپس مرکز کی حیثیت سے ابھر رہا ہے:ڈاکٹر جتیندر سنگھ
Posted On:
28 JAN 2024 3:37PM by PIB Delhi
جموں وکشمیر زراعت کے شعبے میں اسٹارٹ اپ مرکز کے طور پر ابھر رہا ہے۔یہ بات سائنس اور ٹیکنالوجی کے مرکزی وزیر مملکت (آزاد چارج)، وزیر اعظم کے دفتروں میں وزیر مملکت، عملے ، شکایات عامہ اور پنشن ، ایٹمی توانائی اور خلا کے وزیر مملکت ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے کہی۔
ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے کہا کہ یوم جمہوریہ کے موقع پر کرتویہ پتھ پر تقریبات کے دوران بھدروا کے لیوینڈر کے کھیتوں پر تیار کی گئی جھانکی کو قومی سطح پر جموں وکشمیر کے لئے کانسی انقلاب کے بانی کا نام دیئے جانے کی علامت سمجھا جاسکتا ہے۔ اور اب اتراکھنڈ ، ہماچل پردیش اور ناگالینڈ جیسی دیگر ہمالیائی ریاستوں میں بھی اسے فروغ مل رہا ہے۔
انھوں نے کہا کہ زرعی اسٹارٹ اپ مرکزی کی یہ بنیاد جموں وکشمیر کے ڈوڈہ ضلع کے بعد روا قصبے میں رکھی گئی جہاں لوینڈر کی کاشتکاری بڑے پیمانے پر ہورہی ہے۔
انھوں نے یاد دلایا کہ وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے من کی بات کے اپنےبراڈ کاسٹ میں جموں وکشمیر کے ڈوڈا ضلع کی اس کامیابی کی کہانی کو تفصیل سے بیان کیا تھا اور سامعین کو چھوٹے سے بھدروا قصے کے بارے میں بتایا تھا کہ حکومت ہند کی سائنس وٹیکنالوجی کی وزارت نے اروما مشن کا تجربہ کیا ہے۔
ڈاکٹر سنگھ نے کہا کہ اس کوشش سے ہندوستان کو اپنی معیشت کے فروغ کے لئے ایک متبادل وسیلہ حاصل ہوا ہے۔
بھدروا سے تعلق رکھنے والے تین ہزار سے زیادہ لیونڈر صنعت کاروں نے زراعت کے ذریعہ اسٹارٹ اپ کی ایک نئی اور پرکشش راہ دکھائی ہے۔ انھوں نے کہا کہ اس سے ہندوستانی معیشت کو مستقبل میں ترقی کی بلندیاں سر کرنے اور 2047 تک ہندوستان کو وکست بھارت بنانے کے وزیر اعظم کے ویژن میں مدد ملے گی۔
ہیرا نگر، کھٹوا میں سی ایس آئی آر ۔ انڈین انسٹی ٹیوٹ آف انٹیگریٹیو میڈیسن کے زیر اہتمام کسان سمیلن سے خطاب کرتے ہوئے مرکزی وزیر نے یوم جمہوریہ تقریبا کے دوران کرتویہ پتھ پر بھدروا کے لیونڈر فارم کی جھلی پیش کئے جانے پر خوشی کا اظہار کیا۔ انھوں نے کہا کہ ارومامشن سے ترغیب حاصل کرکے ہماچل پردیش، اتراکھنڈ اور ناگالینڈ جیسی ریاستوں نے لیونڈر کی کاشتکاری شروع کی ہے۔
وزیر موصوف نے بتایا کہ جموں وکشمیر کے تین ہزار سے زیادہ نوجوان اس مشن سے جڑے ہوئے ہیں اور یہ شعبہ خود روزگار کے بہترین امکانات رکھتا ہے کیونکہ یہ نوجوان لاکھوں میں کمار رہے ہیں۔
ڈاکٹر سنگھ نے کہا کہ وزیر اعظم جناب نرنیدر مودی نے ذاتی طور پر اس جانب کوشش کی ، اسلئے یہ کامیابی حاصل ہوسکی اور حکومت نے اس جانب پوری مدد اور تعاون فراہم کیا۔
جناب سنگھ نے کہا کہ وزیر اعظم جناب نریندر مودی ہی تھے جنھوں نے لال قلعے کی فصیل سے اسٹارٹ اپ انڈیا، اسٹینڈ اپ انڈیا کی زور دار پکار کی تھی۔ وزیراعظم کی اپیل کے بعد لوگوں نے اس مہم میں شمولیت اختیار کی۔
مرکزی وزیر نے نوجوانوں پر زور دیا کہ وہ زرعی اسٹارٹ اپ ایکو سسٹم میں شامل ہوں تاکہ وہ معیشت کی ترقی میں اپنا کردار ادا کرسکیں اور امرت کال کے اگلے 25 برسوں میں ہندوستان کو اول نمبر کی معیشت بنانے کے قومی مقصد کو پورا کرنے کے لئے کام کریں۔
ڈاکٹر سنگھ نے عمل کرنے کی اپیل کرتے ہوئے کہا کہ ایسے شعبے جن کی جانب ابھی تک توجہ نہیں دی گئی ہے یا کم توجہ دی گئی ہے۔ وہ بے پناہ امکانات کے حامل ہیں۔ انھوں نے کہا کہ جموں وکشمیر کی قیادت میں کاسنی انقلاب ہندوستان کو 2047 تک ایک ترقی یافتہ ملک بنانے میں اہم کردار ادا کرے گا۔
جموں وکشمیر میں ، خاص طور سے کھٹوا کے شہریوں کی حفاظت کو یقینی بنانے کے لئ کئے گئے اقدامات پر بات کرتے ہوئے مرکزی وزیر نے کہ اکہ ان کے لئے بنکر بنائے گئے ہیں تاکہ یہ لوگ سرحد پار سے بنا اشتعال کے فائرنگ کی صورت میں وہاں پناہ لے سکیں۔ اس سے قبل ان عوام کو اپنی حفاظت خود کرنی ہوتی تھی۔ اس کے ساتھ ساتھ جناب سنگھ نے یہ بھی بتایا کہ سفر کو آسان بنانے کے لئے دور دراز کے علاقوں میں سڑکوں کی کنکٹوٹی کو بہتر بنایا گیا ہے۔
******
U.No:4101
ش ح۔رف۔س ا
(Release ID: 2000215)
Visitor Counter : 439