نائب صدر جمہوریہ ہند کا سکریٹریٹ
azadi ka amrit mahotsav

نائب صدر جمہوریہ28 تا 29 جنوری 2024 کو مہاراشٹر، پوڈوچیری اور تمل ناڈو کا دورہ کریں گے


نائب صدر جمہوریہ ممبئی میں قانون ساز اداروں کے پریزائیڈنگ افسران کی 84ویں کانفرنس کی اختتامی تقریب سے خطاب کریں گے

نائب صدر جمہوریہ "وکست بھارت  2047@" کے موضوع پر پونڈیچیری یونیورسٹی کے طلباء کے ساتھ بات چیت کریں گے

Posted On: 27 JAN 2024 2:04PM by PIB Delhi

  نائب صدر جناب جگدیپ دھنکھڑ28 تا 29 جنوری 2024 کو ممبئی (مہاراشٹر)، پوڈوچیری اور کڈالور (تمل ناڈو) کے دو روزہ دورے پر ہوں گے۔

پہلے دن، نائب صدر جمہوریہ مہاراشٹر کے ممبئی میں مہاراشٹر قانون ساز اسمبلی میں ہندوستان کے قانون ساز اداروں کے پریزائیڈنگ افسران کی 84ویں کانفرنس کی اختتامی تقریب سے خطاب کریں گے۔

دن کے بعد، نائب صدر پونڈیچیری یونیورسٹی کے طلباء کے ساتھ"وکست بھارت@ 2047" کے موضوع پر بات چیت کریں گے۔

اپنے دورے کے دوسرے دن نائب صدر جمہوریہ تمل ناڈو کے کڈالور ضلع میں شری تھلائی نٹراجر مندر، باباجی مندر اور سری ایلائی اماں مندر میں پوجا کر اور درشن کریں گے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

(ش ح ۔ رض  ۔ ت ع(

4080



(Release ID: 2000024) Visitor Counter : 84