صدر جمہوریہ کا سکریٹریٹ
azadi ka amrit mahotsav

صدر جمہوریہ ہند نے فرانس کے صدر کی میزبانی کی


ہند-فرانس دوستی کی سادگی اور ہماری شراکت داری کی طاقت آگے بڑھنے کا راستہ روشن کرے گی: صدرجمہوریہ  مرمو

Posted On: 26 JAN 2024 9:47PM by PIB Delhi

صدر جمہوریہ ہند، محترمہ دروپدی مرمو نے آج (26 جنوری 2024) کو راشٹرپتی بھون میں جمہوریہ فرانس کے صدر محترم ایمینوئل میکرون کا استقبال کیا۔ صدر جمہوریہ نے ان کے اعزاز میں عشائیہ بھی دیا۔

راشٹرپتی بھون میں صدر میکرون کا خیرمقدم کرتے ہوئے صدر جمہوریہ نے کہا کہ دونوں ملکوں کے قائدین کا لگاتار ایک دوسرے کی قومی دن کی پریڈ اور تقریبات میں اعزازی مہمان بننا ایک تاریخی لمحہ ہے، اور ہماری دوستی کی گہرائی اور ہماری شراکت داری کی مضبوطی کی علامت ہے۔

صدر جمہوریہ نے کہا کہ جہاں آزادی، مساوات، بھائی چارے اور انصاف کی مشترکہ اقدار ہمارے دو عظیم جمہوریہ کو جوڑتی ہیں، وہیں ہمارے لوگوں کے درمیان رشتے اور بھی گہرے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ لوگوں نے ایک دوسرے کو ہمارے خیالات اور نظریات سے متاثر کیا ہے اور ہم نے فلسفہ، ادب، آرٹ، صحیفے، زبانوں اور بہت کچھ کے ذریعہ ایک دوسرے کو تقویت بخشی ہے۔

صدر جمہوریہ نے بتایا  کہ انہوں نے پوڈوچیری کے متحرک ورثے میں فرانسیسی ثقافت کے اثرات اور فرانس کے ہندوستانی باشندوں کے ساتھ گہرے روابط کا مشاہدہ کیا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ پوڈوچیری درحقیقت فرانس اور ہندوستان کے درمیان ایک زندہ پل ہے۔

صدرجمہوریہ  نے اس بات پر اطمینان کا اظہار کیا کہ دونوں فریقوں نے ہندوستان کے امرت کال کے لیے ہماری شراکت داری کے ایک پرجوش وژن کا خاکہ پیش کیا ہے، اور مزید کہا کہ اس دورے سے اس وژن کو عملی جامہ پہنانے کے ہمارے عزم کو تقویت ملی ہے۔

صدر جمہوریہ  نے اس یقین کا اظہار کیا کہ ہند-فرانس دوستی کی سادگی اور ہماری شراکت داری کی طاقت آگے بڑھنے کے راستے کو روشن کرے گی۔

صدر جمہوریہ  کی تقریر دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں-

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

(ش ح ۔ رض  ۔ت ع  (

4077


(Release ID: 1999989) Visitor Counter : 82


Read this release in: English , Hindi , Marathi , Punjabi