وزارت دفاع
azadi ka amrit mahotsav

پچہتّرواں یوم جمہوریہ: صدر جمہوریہ نے 6 ہندوستانی ساحلی محافظ اہلکاروں کو راشٹرپتی تترکشک میڈل اور تترکشک میڈل کو منظوری دی

Posted On: 25 JAN 2024 7:10PM by PIB Delhi

پچہتّر ویں یوم جمہوریہ کے موقع پر، صدر جمہوریہ ہند محترمہ دروپدی مرمو نے غیر معمولی بہادری، فرض کے تئیں غیر معمولی وقف کے لئےدرج ذیل اعلیٰ ہندوستانی ساحلی محافظ (آئی سی جی) اہلکاروں کو راشٹرپتی تترکشک میڈل (پی ٹی ایم) اور تترکشک میڈل (ٹی ایم) کو منظوری دے دی ہے۔

راشٹرپتی تترکشک میڈل (غیر معمولی خدمات)

(اے) آئی جی بھیشم شرما، ٹی ایم (0247-L)

 تترکشک میڈل (بہادری)

(اے) کمانڈینٹ سنیل دت (0662-D)

(بی) کمانڈینٹ (جے جی) سوربھ (0735-S)

 تترکشک میڈل (قابل ستائش خدمات)

(اے) ڈی آئی جی انل کمار پرائل (0265-C)

(بی) ڈی آئی جی جمال طٰہٰ  (4085-J)

(سی) دیپک رائے، پی / اے ڈی ایچ ( اے آر) ، 01111-Z

 ان معزز افراد نے سمندری حدود کی حفاظت کرنے، سمندر میں ایمرجنسی کی صورت حال کا جواب دینے اور ملک کے سمندری حفاظتی ڈھانچے میں اہم تعاون دینے میں انتہائی اہم رول ادا کیا ہے۔ ناموافق حالات میں بھی فرض کے تئیں ان کا وقف، خدمات کے اعلیٰ ترین معیار کو ظاہر کرتا ہے اور یہ ہندوستانی ساحلی محافظ دستے کے جذبے کی علامت ہے۔ یہ ایوارڈز آئی سی جی اہلکاروں کے حوصلے اور عہد بندی کو ایک خراج عقیدت کی شکل میں ہے، جو تمام بحری جہازوں کو محفوظ سمندر فراہم کرنے اور ملک کی قدروں کو بنائے رکھنے کے لیے انتھک کوشش کرتے ہیں۔

 

******

شح۔ج ق ۔ م ر

U-NO.4045


(Release ID: 1999776)
Read this release in: Marathi , English , Hindi