مکانات اور شہری غریبی کے خاتمے کی وزارت

مرکزی وزیر ہردیپ سنگھ پوری نے یوم جمہوریہ کی تقریبات 2024 کے لئے خصوصی مدعو افراد سے بات چیت کی


انہیں آئین پڑھنے اور حوصلہ افزائی کرنے کی ترغیب دی

Posted On: 25 JAN 2024 6:46PM by PIB Delhi

ہاؤسنگ اور شہری امور نیز پٹرولیم اور قدرتی گیس کے وزیر جناب ہردیپ سنگھ پوری نے کہا کہ "آپ سبھی جو یہاں موجود ہیں صرف سرکاری اسکیموں کے مستفیدین نہیں ہیں - آپ ہمارے ملک کا مستقبل ہیں۔ آپ کے تعاون کو تسلیم کیا جا رہا ہے۔" ہاؤسنگ اور شہری امور کے وزیر نیز پٹرولیم اور قدرتی گیس کے وزیر مختلف اسکیموں کے ان مستفیدین سے بات چیت کررہے تھے جنہیں کرتویہ پتھ پر یوم جمہوریہ پریڈ دیکھنے کے لیے مدعو کیا گیا ہے۔ اس تقریب میں ہاؤسنگ اور شہری امور کے وزیر مملکت کوشل کشور، ہاؤسنگ اور شہری امور کی وزارت کے سکریٹری جناب منوج جوشی اور پٹرولیم اور قدرتی گیس کے سکریٹری جناب پنکج جین بھی موجود تھے۔

جناب پوری نے کہا کہ حکومت کی فلاحی اسکیمیں تمام ہندوستانیوں خاص طور پر ان لوگوں کا جو ہمارے سماج کے کمزور اور پسماندہ طبقات سے تعلق رکھتے ہیں، ان کی ترقی اور بااختیار بنانے کے لئے ہماری وابستگی کا ثبوت ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ پردھان منتری اجولا یوجنا (پی ایم یو اے)، پردھان منتری آواس یوجنا (پی ایم اے وائی) اور پی ایم سواندھی یوجنا بہت سی سرکاری اسکیموں میں سے صرف تین ہیں جو ایسا کرنے کی کوشش کرتی ہیں۔

image001HAAX.jpg

وزیر موصوف نے کہا کہ ہندوستان دنیا کی سب سے تیزی سے ترقی کرنے والی بڑی معیشت ہے۔ انہوں نے کہا کہ 2014 میں ہندوستان کی معیشت دنیا میں 10 ویں نمبر پر تھی اور اب وہ 5 ویں نمبر پر پہنچ گئی ہے اور جلد ہی یہ چوتھے نمبر پر پہنچ جائے گی۔

انہوں نے اس یقین کا اظہار کیا کہ تیزی سے بڑھتی ہوئی معیشت اور عوام کی محنت کے نتیجے میں 2047 سے پہلے ہی ترقی یافتہ قوم کا وزیراعظم کا وژن اور عزم پورا ہو جائے گا۔

وزیر موصوف نے انہیں آئین کو پڑھنے اور اس سے متاثر ہونے کی ترغیب دی۔

ملک بھر میں دھواں سے پاک کچن فراہم کرنے میں پردھان منتری اجولا یوجنا (پی ایم یو اے) اسکیم کے کردار کے بارے میں بات کرتے ہوئے وزیر موصوف نے کہا کہ اس اسکیم نے خواتین کو چولہے کی ہولناکیوں سے آگاہ کیا ہے۔ اپریل 2014 تک، ہندوستان میں تقریباً 10 کروڑ گھرانوں یا ملک کے تقریباً 44 فیصد گھرانوں کو صاف ایل پی جی ایندھن سے محروم رکھا گیا تھا، اس طرح ایندھن کے روایتی ذرائع پر انحصار کیا جاتا تھا، جو زہریلا دھواں خارج کرتے تھے۔ انہوں نے کہا کہ اجولا اسکیم نے تقریباً 10.35 کروڑ گھرانوں کو ایل پی جی کنکشن فراہم کرکے خواتین کو معاشی اور سماجی طور پر بااختیار بنایا ہے۔

وزیر موصوف نے کہا کہ ایک وقت تھا جب گیس کنکشن حاصل کرنا بہت مشکل تھا لیکن اب یہ عمل پریشانی سے پاک ہو گیا ہے اور ایل پی جی کنکشن حاصل کرنا بہت آسان ہے۔ انہوں نے توانائی کی صاف ستھری اور سبز شکلوں کی طرف بڑھنے کی حکومت کی کوششوں کا اعادہ کیا اور ان کوششوں میں اجولا اسکیم کے تعاون کا اعتراف کیا۔

پردھان منتری آواس یوجنا (پی ایم اے وائی) کے ایک حصے کے طور پر حکومت کی طرف سے کئے گئے زبردست کام کے بارے میں بات کرتے ہوئے وزیر موصوف نے کہا کہ اس اسکیم کے تحت 4 کروڑ سے زیادہ مکانات کی منظوری دی گئی ہے (جس میں پی ایم اے وائی- شہری اور پی ایم اے وائی- گرامین دونوں کے تحت منظور شدہ مکانات شامل ہیں)۔ پی ایم اے وائی-شہری کے تحت 1 کروڑ 18 لاکھ سے زیادہ مکانات کی منظوری دی گئی ہے اور ان میں سے تقریباً 80 لاکھ پہلے ہی مکمل کر کے مستفیدین تک پہنچائے جاچکے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ رہائش کے حصے کے طور پر مناسب فزیکل اور سماجی بنیادی ڈھانچہ جیسے پانی، باورچی خانے اور بیت الخلا کی سہولیات بھی فراہم کی جاتی ہیں۔

مختلف نگر نگم کی خواتین ملازمین اور تعمیراتی کارکن جنہوں نے پارلیمنٹ کی نئی عمارت اور سنٹرل وسٹا کی تعمیر میں مدد کی وہ بھی اس تقریب میں موجود تھیں۔ ان کے کردار کو تسلیم کرتے ہوئے وزیر موصوف نے کہا کہ ’’آپ نے دہلی اور ملک کے دیگر شہری علاقوں کی تبدیلی میں بہت زیادہ تعاون کیا ہے۔‘‘

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

 

ش ح۔م ع۔ن ا۔

U- 4041



(Release ID: 1999723) Visitor Counter : 55


Read this release in: English , Hindi , Hindi_UP