پنچایتی راج کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

پنچایتی راج کی وزارت نے پنچایتی راج اداروں کے منتخب نمائندوں کو نئی دہلی کے کرتویہ پتھ پر ہندوستان کے 75ویں یوم جمہوریہ کی پریڈ کا مشاہدہ کرنے کے لیے مدعو کیا ہے


پنچایتی راج کے مرکزی وزیر جناب گری راج سنگھ اور پنچایتی راج کے مرکزی وزیر مملکت جناب کپل موریشور پاٹل یوم جمہوریہ کی تقریبات کے خصوصی مہمانوں کو اعزاز سے نوازیں گے

Posted On: 25 JAN 2024 2:36PM by PIB Delhi

ہندوستان کے 75ویں یوم جمہوریہ کے اہم موقع پر، پنچایتی راج کی وزارت نے اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے پنچایتی راج اداروں کے منتخب نمائندوں کو نئی دہلی کے کرتویہ پتھ پر عظیم الشان اور مشہور یوم جمہوریہ پریڈ دیکھنے کے لیے مدعو کیا ہے۔ اس کا مقصد پنچایتی نمائندوں کو حکومت کے جن بھاگیداری وژن کے مطابق، قومی تہوار میں حصہ لینے کا موقع فراہم کرنا ہے۔ یہ پہل کافی اہمیت رکھتی ہے کیونکہ یہ قومی جشن میں پنچایتی نمائندوں کو شامل کر کے اور انہیں تسلیم کر کے جمہوری اقدار کو مضبوط کرتی ہے۔

خصوصی طور پر مدعو کیے گئے لوگ 26 جنوری 2024 کو نئی دہلی کے کرتویہ پتھ پر یوم جمہوریہ کی پریڈ دیکھیں گے۔ پریڈ کے بعد، پنچایتوں کے منتخب نمائندے دیہی ترقی اور پنچایتی راج کے مرکزی وزیر کی سرکاری رہائش گاہ 27، لودی اسٹیٹ، نئی دہلی میں ایک خصوصی پروگرام کے لیے جمع ہوں گے۔ دیہی ترقی اور پنچایتی راج کے مرکزی وزیر جناب گری راج سنگھ، دیہی ترقی کے وزیر مملکت جناب پھگن سنگھ کلستے اور پنچایتی راج کے وزیر مملکت جناب کپل موریشور پاٹل کی موجودگی میں، زمینی سطح پر حکمرانی میں ان کے گرانقدر تعاون کے لیے پنچایتی راج اداروں کے مدعو منتخب نمائندوں کا خیر مقدم کریں گے اور انہیں اعزاز سے نوازیں گے۔

دیہی ترقی اور پنچایتی راج کے مرکزی وزیر جناب گری راج سنگھ ، دیہی ترقی کے وزیر مملکت جناب پھگن سنگھ کلستے، پنچایتی راج کے وزیر مملکت جناب کپل موریشور پاٹل، سکریٹری جناب وویک بھاردواج، ایڈیشنل سکریٹری ڈاکٹر چندر شیکھر کمار، پنچایتی راج کی وزارت کے اقتصادی مشیر ڈاکٹر بجئے کمار بہیرا اور وزارت کے دیگر سینئر افسران کی موجودگی میں یوم جمہوریہ کی تقریبات کے لیے خصوصی مہمانوں کے طور پر مدعو کیے گئے پنچایتی نمائندوں کے ساتھ بات چیت کریں گے۔ اس بات چیت اور مشغولیت کا مقصد جمہوریت کی جڑوں کو گہرا کرنا، شہریوں اور ان کے منتخب نمائندوں کے درمیان ایک مضبوط تعلق کو فروغ دینا، وکست بھارت @ 2047 میں پنچایتی راج اداروں کے کردار کو مضبوطی عطا کرنا ہے۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image0014EHN.jpg

پنچایتی راج کی وزارت نے ملک بھر سے تقریباً 500 معزز مہمانوں کو مدعو کیا ہے، جن میں پنچایتی راج اداروں کے منتخب نمائندے اور ان کی شریک حیات شامل ہیں۔ پنچایتی راج اداروں کے منتخب شرکاء ان پنچایتوں سے ہیں جنہیں پچھلے سالوں میں قومی پنچایت ایوارڈ ملے ہیں، یا ان کی پنچایت نے قابل ذکر کام کیا ہے۔

*****

ش ح – ق ت – ق ر

U: 4025


(Release ID: 1999661)
Read this release in: English , Hindi , Marathi , Tamil