بھارتی چناؤ کمیشن

چودھواں(14)قومی ووٹرز ڈے (این وی ڈی)25 جنوری 2024 کو منایا جائے گا


ہندوستان کی معزز صدر جمہوریہ اس دن کے موقع پر این وی ڈی ایوارڈز  تفویض کریں گی

ای سی آئی نے قوم کی خدمت کا 75 واں سال منایا

Posted On: 24 JAN 2024 4:41PM by PIB Delhi

الیکشن کمیشن آف انڈیا 25 جنوری 2024 کو 14 واں قومی ووٹرز ڈے(این وی ڈی) منا رہا ہے۔ ہندوستان کی معزز صدر جمہوریہ محترمہ دروپدی مرمو الیکشن کمیشن آف انڈیا کی طرف سے نئی دہلی میں منعقد ہونے والی قومی تقریب میں مہمان خصوصی ہوں گی۔ مرکزی وزیر مملکت برائے قانون و انصاف (آزادانہ چارج) جناب ارجن رام میگھوال مہمان خصوصی کے طور پر تقریب میں شرکت کریں گے۔ اس تقریب میں مالدیپ، فلپائن، روس، سری لنکا اور ازبکستان کی الیکشن مینجمنٹ باڈیز(انتخابی نظم وضبط کے اداروں)  کے سربراہان اور نمائندے بھی شرکت کریں گے۔ ۔ ووٹرز کے لیے وقف، این وی ڈی 2024 تھیم - ‘ووٹنگ کی طرح کچھ نہیں، میں یقینی طور پر ووٹ دیتا ہوں’ پچھلے سال کے تھیم کا تسلسل ہے۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image001UAQ7.jpg https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image002UMMX.jpg

 

تقریب کے دوران، عزت مآب صدر جمہوریہ  سال 2023 کے لیے بہترین انتخابی طرز عمل کے ایوارڈز پیش کریں گی۔ ریاستی اور ضلعی سطح کے افسران کو 2023 کے دوران انتخابات کے انعقاد میں ان کی شاندار کارکردگی کے لیے ایوارڈز پیش کیے جائیں گے جیسے کہ آئی ٹی کے اقدامات، سیکیورٹی انتظام، انتخابی انتظام، قابل رسائی انتخابات، انتخابی فہرست اور ووٹر کی آگاہی اور رابطہ کاری کے میدان میں تعاون، رائے دہندگان کی آگاہی کے لیے اہم شراکت داروں بشمول سرکاری محکموں اور میڈیا تنظیموں کو بھی ایوارڈز دیے جائیں گے۔

ای سی آئی کی اشاعت ‘عام انتخابات 2024 کے لیے ای سی آئی اقدامات’ کی پہلی کاپی چیف الیکشن کمشنر جناب راجیو کمار معزز صدر جمہوریہ  کو پیش کریں گے۔ یہ کتاب انتخابات کے آزادانہ، منصفانہ، جامع، قابل رسائی، اور شرکت پر مبنی انعقاد کو یقینی بنانے کے لیے  ای سی آئی کے ہر ڈویژن کی جانب سے کیے گئے اقدامات کا ایک جامع جائزہ فراہم کرتی ہے۔

مشہور فلم ساز  جناب  راج کمار ہیرانی کے اشتراک سے ای سی آئی کی طرف سے تیار کی گئی ایک مختصر ووٹر بیداری فلم – ‘مائی ووٹ مائی ڈیوٹی’ بھی دکھائی جائے گی۔ اس مختصر فلم میں کئی مشہور شخصیات کو دکھایا گیا ہے جن کے پیغامات جمہوریت اور ایک ووٹ کی طاقت کو اجاگر کرتے ہیں۔

  الیکشن کمیشن آف انڈیا 25  جنوری، 2024 کو قوم کی خدمت کا 75 واں سال منا رہا ہے۔ اس اہم موقع پر، اور 2024 کے پارلیمانی انتخابات کی روشنی میں  ایک یادگاری ڈاک ٹکٹ جاری کیا جائے گا جس کا موضوع  ‘‘جامع انتخابات’’ ہے۔

اس موقع پر آئندہ پارلیمانی انتخابات 2024 کے لیے ووٹر ایجوکیشن (رائے دہندگان  کو معلومات کی فراہمی ) اور آگاہی کے لیے ایک جدید ملٹی میڈیا مہم بھی شروع کی جائے گی۔

ہندوستانی انتخابات، انتخابی اصلاحات، تکنیکی ترقی اور انتخابی نظم و نسق کی اختراعات کو ظاہر کرنے والی ایک ملٹی میڈیا نمائش بھی دکھائی جائے گی۔

 سال 2011 سے، نیشنل ووٹرز ڈے ہر سال 25 جنوری کو ملک بھر میں الیکشن کمیشن آف انڈیا کے یوم تاسیس یعنی 25 جنوری 1950کے  دن کی  یادگار  کے طور پر منایا جاتا ہے، این وی ڈی (قومی یوم رائے دہندگان)جشن کا بنیادی مقصد شہریوں میں انتخابی بیداری پیدا کرنا اور انہیں انتخابی عمل میں حصہ لینے کی ترغیب دینا ہوتاہے۔ ملک کے ووٹروں کے لیے وقف، قومی ووٹرز ڈے  کی تقریب کا انعقاد  ووٹرز کے اندراج کی سہولت کے لیے بھی کیا جاتا ہے، خاص طور پر نئے اہل نوجوان ووٹرز کے لئے۔ نئے ووٹروں کو مبارکباد دی جاتی ہے اور ان کا انتخابی تصویری شناختی کارڈ (ای پی آئی سی)  ملک بھر میں منعقد ہونے والے این وی ڈی کے پروگراموں میں دیا جاتا ہے۔

این وی ڈی(قومی یوم رائے دہندگان) قومی، ریاستی، ضلع، حلقہ اور پولنگ بوتھ کی سطح پر منایا جاتا ہے، جس کی بنا پر ملک کے سب سے بڑے جشنوں میں سے ایک  جشن کے طور پر تصور کیاجاتا ہے۔

*************

 ( ش ح ۔س  ب۔ رض (

U. No.4002

 



(Release ID: 1999458) Visitor Counter : 80