وزارت خزانہ
عبوری مرکزی بجٹ 2024 کی تیاریوں کا آخری مرحلہ حلوہ کی تقریب سے شروع ہوا
Posted On:
24 JAN 2024 6:41PM by PIB Delhi
عبوری مرکزی بجٹ 2024 کے لیے بجٹ کی تیاری کے عمل کے آخری مرحلے کی علامت حلوہ کی تقریب آج نارتھ بلاک میں مرکزی وزیر خزانہ اور کارپوریٹ امور محترمہ نرملا سیتا رمن اور مرکزی وزیر مملکت برائے خزانہ ڈاکٹر بھاگوت کشن راؤ کراڈ کی موجودگی میں منعقد ہوئی۔
ہر سال بجٹ کی تیاری کا ’’لاک ان‘‘عمل شروع ہونے سے پہلے ایک روایتی حلوہ کی تقریب منعقد کی جاتی ہے۔
پچھلے تین مکمل مرکزی بجٹوں کی طرح، عبوری مرکزی بجٹ 2024 بھی کاغذ کے بغیر پیش کیا جائے گا۔ عبوری مرکزی بجٹ 2024 یکم فروری 2024 کو پیش کیا جانا ہے۔
تمام مرکزی بجٹ دستاویزات، بشمول سالانہ مالیاتی بیان (جسے عام طور پر بجٹ کہا جاتا ہے)، ڈیمانڈ فار گرانٹس (ڈی جی)، فنانس بل وغیرہ، جیسا کہ آئین نے تجویز کیا ہے،’’یونین بجٹ موبائل ایپ‘‘ پر دستیاب ہوں گے۔ ڈیجیٹل سہولت کی آسان ترین شکل کا استعمال کرتے ہوئے ممبران پارلیمنٹ (ایم پیز) اور عام لوگوں کو بغیر کسی پریشانی کے بجٹ دستاویزات مل سکتے ہیں۔ یہ دو زبانوں (انگریزی اور ہندی) میں ہیں اور اینڈرائڈ اور آئی او ایس دونوں پلیٹ فارموں پر دستیاب ہوں گے۔ ایپ کو یونین بجٹ ویب پورٹل (www.indiabudget.gov.in) سے بھی ڈاؤن لوڈ کیا جا سکتا ہے۔
بجٹ دستاویزات یکم فروری 2024 کو پارلیمنٹ میں مرکزی وزیر خزانہ کی بجٹ تقریر مکمل ہونے کے بعد موبائل ایپ پر دستیاب ہوں گے۔
حلوہ کی تقریب میں، مرکزی وزیر خزانہ کے ساتھ فنانس اور اخراجات کے سکریٹری ڈاکٹر ٹی وی سومناتھن؛ اقتصادی امور کے سکریٹری جناب اجے سیٹھ؛ دیپم کے سکریٹری جناب توہن کانت پانڈے؛ ریونیو سکریٹری جناب سنجے ملہوترا؛ سینٹرل بورڈ فار ڈائریکٹ ٹیکسز (سی بی ڈی ٹی) کے چیئرمین جناب نتن گپتا؛ مرکزی بورڈ برائے بالواسطہ ٹیکس اور کسٹمز (سی بی آئی سی) کے چیئرمین جناب سنجے کمار اگروال؛ اور ایڈیشنل سکریٹری (بجٹ) جناب آشیش وچھانی کے علاوہ بجٹ کی تیاری اور تالیف کے عمل میں شامل وزارت خزانہ کے دیگر افسران اور عملہ بھی اس موقع پر موجود تھے۔
4تقریب کے دوران، مرکزی وزیر خزانہ نے بجٹ پریس کا بھی دورہ کیا اور تیاریوں کا جائزہ لینے کے علاوہ متعلقہ عہدیداروں کو اپنی نیک خواہشات کا اظہار کیا۔
*****
ش ح – ق ت – م ص
U: 3980
(Release ID: 1999338)
Visitor Counter : 105