بہت چھوٹی، چھوٹی اور درمیانی صنعتوں کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

پی ایم وشوکرما مستفیدین کو کرتویہ پتھ پر یوم جمہوریہ پریڈ، 2024 دیکھنے کے لیے ”مہمان خصوصی“ کے طور پر مدعو کیا گیا

Posted On: 24 JAN 2024 7:03PM by PIB Delhi

پی ایم وشوکرما اسکیم کے تحت مستفیدین کو وزارت دفاع کے ذریعہ نئی دہلی کے کرتویہ پتھ پر یوم جمہوریہ پریڈ، 2024 دیکھنے کے لیے ”مہمان خصوصی“ کے طور پر مدعو کیا گیا ہے۔

پی ایم وشوکرما اسکیم کا آغاز 17.09.2023 کو ہندوستان کے وزیر اعظم نے کیا تھا۔ یہ ایک جامع اسکیم ہے جو 18 تجارتوں سے تعلق رکھنے والے کاریگروں اور دستکاروں کو شروع سے آخر تک مدد فراہم کرتی ہے۔ آج تک، اسکیم کے تحت کل 2,85,420 درخواستیں کامیابی کے ساتھ رجسٹر کی گئی ہیں۔

پی ایم وشوکرما اسکیم کے 256 مستفیدین، اپنے شریک حیات کے ساتھ، 26 جنوری 2024 کو یوم جمہوریہ کی تقریب میں شرکت کر رہے ہیں۔ یہ مستفیدین 20 ریاستوں کے دیہی اور شہری علاقوں سے تعلق رکھتے ہیں جن میں شمال مشرقی ریاستیں اور 4 مرکز زیر انتظام علاقے شامل ہیں۔ ان میں سے کچھ کا تعلق ضرورت مند اضلاع سے ہے۔ ان میں 108 خواتین کاریگر اور 148 مرد کاریگر ہیں، جو اس اسکیم کے تحت آنے والے تجارت کی نمائندگی کرتے ہیں۔ ایم ایس ایم ای کے مرکزی وزیر وشوکرما کے اعزاز میں ظہرانے کا اہتمام کریں گے۔ یہ خصوصی مہمان دہلی میں تاریخی یادگاروں کا بھی دورہ کریں گے۔

                                               **************

ش ح۔ ف ش ع- م ف

24-01-2024

U: 3986


(Release ID: 1999335) Visitor Counter : 88


Read this release in: English , Hindi , Punjabi