وزارت ماہی پروری، مویشی پروری و ڈیری

مرکزی وزیر جناب پرشوتم روپالا، 26 جنوری 2024 کو  نئی دہلی کے  سری فورٹ میں یوم جمہوریہ منانے کے لیے 250 خصوصی مدعو ئین اور مختلف اسکیموں کے استفادہ کنندگان کے ساتھ بات چیت کریں گے

Posted On: 24 JAN 2024 3:09PM by PIB Delhi

ماہی پروری، مویشی پروری  اور ڈیری کی وزارت کے تحت مویشی پروری اور ڈیری  کے محکمے نے نئی دہلی کے کرتویہ پرتھ پر یوم جمہوریہ پریڈ 2024 کا مشاہدہ کرنے کے لیے قومی گوکل مشن کے 250 استفادہ کنندگان کو ان کی شریک حیات کے ساتھ مدعو کیا ہے۔ یہ معزز مہمان 26 جنوری 2024 کو نئی دہلی کے کرتویہ پتھ پر خصوصی طور پر مختص ’’انکلوژر نمبر 20‘‘ سے یوم جمہوریہ پریڈ کا مشاہدہ کریں گے۔ 25 جنوری کو مدعو افراد نئی دہلی میں مختلف نامزد تاریخی مقامات کا دورہ کریں گے۔

ماہی پروری، مویشی پروری  اور ڈیری کے مرکزی وزیر جناب پرشوتم روپالا 26 جنوری 2024 کو نئی دہلی کے سری فورٹ آڈیٹوریم، میں خصوصی مدعو افراد کے ساتھ ایک انٹرایکٹو سیشن میں شرکت کریں گے۔ اس موقع پر ماہی پروری، مویشی پروری  اور ڈیری کے وزیر مملکت ڈاکٹرسنجیو کمار بالیان اور ڈاکٹر۔ ایل۔ مروگن بھی موجود رہیں گے۔ سیکرٹری (اے ایچ ڈی) بھی محکمہ کے سینئر عہدیداروں کے ساتھ پروگرام میں شرکت کریں گے۔

خصوصی مدعوین کا نئی دہلی پہنچنے پر پرتپاک استقبال کیا گیا اور تمام شرکاء کے لیے خصوصی انتظامات کیے گئے ہیں۔ استفادہ کنندگان، آج ملک کی مختلف ریاستوں سے آرہے ہیں۔ یہ پہل وزارت دفاع، حکومت ہند کی طرف سے کی گئی ہے، جس نے مختلف سرکاری اسکیموں، اقدامات، مقابلوں اور تقاریب کے خصوصی استفادہ کنندگان کو اپنے شریک حیات کے ساتھ مدعو کیا ہے۔ ان مدعو افراد کو یوم جمہوریہ پریڈ 2024 میں شرکت کے لیے حکومت کے خصوصی مہمانوں کے طور پر اعزاز سے نوازا گیا ہے۔

مویشیوں کی مقامی نسلوں کو سائنسی طور پر تیار کرنے اور ان کے تحفظ کے لیے  مویشی پروری  اور ڈیری کے محکمے  نے دسمبر 2014 سے راشٹریہ  گوکل مشن کا آغاز کیا۔ یہ اسکیم دودھ کی بڑھتی ہوئی مانگ کو پورا کرنے اور ملک کے دیہی کسانوں کے لیے ڈیری  صنعت  کو زیادہ منافع بخش بنانے کے لیے دودھ کی پیداوار اور مویشیوں کی پیداواری صلاحیت میں اضافہ کرنے میں اہم کردار ادا کر رہی ہے۔

************

(ش ح  ۔  ع ح۔  ف ر )

U No. 3952



(Release ID: 1999101) Visitor Counter : 90