صدر جمہوریہ کا سکریٹریٹ
azadi ka amrit mahotsav

صدر جمہوریہ ہند نے کوشل بھون کا افتتاح کیا

Posted On: 24 JAN 2024 1:58PM by PIB Delhi

صدر جمہوریہ ہند محترمہ دروپدی مرمو نے  آج  (24 جنوری 2024) نئی دہلی میں ہنر مندی کے فروغ اور صنعت کاری کی وزارت کی نئی عمارت کوشل بھون کا افتتاح کیا۔

اس موقع پر صدر جمہوریہ نمائش  سے متعلق اسٹال پر بھی گئیں، جو  حکومت کی  مختلف پہل قدمیوں کے مستفیدین کی جانب سے  قائم کئے گئے ہیں، جن میں پی ایم وشواکرما اسکل ایکویزیشن روزی روٹی کو فروغ دینے کے لئے معلومات سے متعلق بیداری  (سنکلپ)، پردھان منتری  کوشل وکاس یوجنا (پی ایم کے وی وائی) شامل ہیں۔ انہوں نے ان کے ساتھ بات چیت کی۔

کوشل بھون، جس کا سنگ بنیاد مارچ  2019  میں رکھاگیا تھا ، وزارت کے لئے  دفتر  کی جگہ فراہم کرے گا، ساتھ ہی  ساتھ اس کی ایسوسی ایٹیڈ تنظیموں جیسے  تربیت کے ڈائریکٹوریٹ جنرل ، پیشہ وارانہ تعلیم کے قومی کونسل اور  تربیت  کے علاوہ  نیشنل اسکل ڈیولپمنٹ کار پوریشن کے لئے جگہ فراہم کرے گا۔ یہ جدید ترین  دفتر کی عمارت ، جدید سہولتوں سے لیس ہے اور  اسے جدید طرز کے بنیادی ڈھانچے کے ساتھ تعمیر کیا گیا ہے، اس کا مقصد  اسکل انڈیا مشن کی کمی کو  پورا کرنے کے لئے اور کام کے نئے  کلچر  میں  تبدیلی لانے کی غرض سے آسان، محفوظ اور  فعال  کام کا ماحول پیدا کرنا ہے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۰۰۰۰۰۰۰۰

(ش ح-ح ا - ق ر)

(24-01-2024)

U-3948


(Release ID: 1999092) Visitor Counter : 102