وزارت دفاع
azadi ka amrit mahotsav

پریس ریلیز: فضائیہ کی مشق  ‘‘ڈیزرٹ نائٹ’’

Posted On: 24 JAN 2024 10:55AM by PIB Delhi

بھارتی فضائیہ ( آئی اے ایف )  نے 23  اور 24 جنوری ، 2024 ء  کو،  فرانسیسی فضائی اور خلائی فورس ( ایف اے ایس ایف ) اور متحدہ عرب امارات ( یو اے ای )  کی فضائیہ کے ساتھ مل کر ‘‘ ڈیزرٹ نائٹ  ’’ مشق کا انعقاد کیا۔  فرانس کی جانب سے رافیل لڑاکا طیارے اور ایک ملٹی رول ٹینکر ٹرانسپورٹ  طیارے شامل تھے،  جب کہ متحدہ عرب امارات کی فضائیہ نے  ایف – 16  طیارے کو میدان میں اتارا۔ یہ طیارے متحدہ عرب امارات کے الضفرہ ایئر بیس سے اڑائے گئے تھے۔ آئی اے ایف کا دستہ   ایس یو – 30 ایم کے آئی  ،  مگ – 29 ،  جیگوار ، اَواکس ،  سی – 130 – جے  اور  ہوا سے ہوا میں ایندھن بھرنے والے طیارے پر مشتمل تھا۔  یہ مشقیں بھارتی ایف آئی آر میں بحیرہ عرب  میں منعقد کی گئیں ، جس میں بھارتی فضائیہ کے طیارے ، بھارت کے اڈوں سے اڑان بھر رہے تھے ۔

مشق ‘‘  ڈیزرٹ نائٹ  ’’ کا بنیادی مقصد  تینوں فضائی افواج کے درمیان ہم آہنگی اور باہمی تعاون کو بڑھانا تھا۔ مشق کے دوران ہونے والی بات چیت نے شرکاء کے درمیان آپریشن سے متعلق معلومات، تجربات اور بہترین طریقۂ کار کے تبادلوں  میں سہولت فراہم کی۔ اس طرح کی مشقیں خطے میں بڑھتی ہوئی سفارتی اور فوجی تعاملات کی نشاندہی کرتی ہیں ۔  اس کے علاوہ  ، یہ آئی اے ایف کی صلاحیت کو بھی ظاہر کرتی ہے۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/Photo30AJM.jpg

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

 (ش ح- و ا -  ع ا )

U. No. 3944


(Release ID: 1999043) Visitor Counter : 128