وزارت دفاع
azadi ka amrit mahotsav

یوم جمہوریہ کی تقریبات 2024: قومی اسکول بینڈ مقابلہ کے فاتحین کا اعلان


اوڈیشہ اور راجستھان کے اسکولوں نے بالترتیب پائپ بینڈ گرلز اور پائپ بینڈ بوائز کے زمرے میں سرفہرست مقام حاصل کیا؛ کیرالہ اور سکم کے اسکولوں نے بہترین براس بینڈ گرلز اور براس بینڈ بوائز کے ایوارڈز جیتے

Posted On: 22 JAN 2024 7:02PM by PIB Delhi

قومی اسکول بینڈ مقابلے کے فاتحین کا اعلان کر دیا گیا ہے، جس کا اہتمام وزارت دفاع اور وزارت تعلیم نے مشترکہ طور پر میجر دھیان چند نیشنل اسٹیڈیم، نئی دہلی میں یوم جمہوریہ کی تقریبات 2024 کے حصہ کے طور پر کیا تھا۔ فاتحین درج ذیل ہیں:

نمبر شمار

اسکول

نقد انعام

 

 

پائپ بینڈ بوائز

 

 

1.

پی ایم شری اسکول جواہر نوودیہ ودیالیہ، سورت گڑھ، شری گنگا نگر، راجستھان

21,000/- روپے

 

2.

آندھرا پردیش سوشل ویلفیئر ریزیڈنشیل اسکول،  اروگولانو، مغربی گوداوری، آندھرا پردیش

16,000/- روپے

 

 

3.

گورنمنٹ میزو ہائی اسکول، آئزول، میزورم

11,000/- روپے

 

 

4.

مہاراجہ اگرسین پبلک اسکول، اشوک وہار، شمالی دہلی

3,000/- روپے

(انعام بطور حوصلہ افزائی)

 

 

 

براس بینڈ گرلز

 

 

1.

سینٹ ٹیریسا ہائر سیکنڈری اسکول، کنور، کیرالہ

21,000/- روپے

 

 

2.

سٹی مونٹیسری اسکول، کانپور روڈ کیمپس، لکھنؤ، اتر پردیش

16,000/- روپے

 

 

3.

سینٹ زیویئر ہائر سیکنڈری اسکول،  پٹھالیا گھاٹ، سیپاہیجالا، تریپورہ

11,000/- روپے

 

 

4.

کارمل کانوینٹ سینئر سیکنڈری اسکول، بھوپال، مدھیہ پردیش

3,000/- روپے

(انعام بطور حوصلہ افزائی)

 

 

 

 

پائپ بینڈ گرلز

 

 

1.

دروپدی گرلز ہائی اسکول، نشا پوسی، میور بھنج، اوڈیشہ

21,000/- روپے

 

 

2.

شری سوامی نارائن کنیا ودیا مندر، بھُج، گجرات

16,000/- روپے

 

 

3.

پی ایم شری کیندریہ ودیالیہ ایم ای جی اینڈ سنٹر، سینٹ جانس روڈ سیون چیٹی گارڈن، بنگلورو، کرناٹک

11,000/- روپے

 

 

4.

کوئین میریز اسکول، تیس ہزاری، نئی دہلی

3,000/- روپے

(انعام بطور حوصلہ افزائی)

 

 

 

براس بینڈ بوائز

 

 

1.

گورنمنٹ سینئر سیکنڈری اسکول، ویسٹ پوائنٹ، گنگٹوک، سکم

21,000/- روپے

 

 

2.

املور پون ہائر سیکنڈری اسکول، ونرا پیٹ، پانڈی چیری، پڈوچیری

16,000/- روپے

 

 

3.

ڈان باسکو ہائی اسکول اینڈ جونیئر کالج، وکھرولی، ممبئی، مہاراشٹر

11,000/- روپے

 

 

4.

ڈی اے وی پبلک اسکول، حمیر پور، ہماچل پردیش

3,000/- روپے

(انعام بطور حوصلہ افزائی)

 

 

 

محکمہ اسکولی تعلیم اور خواندگی کے سکریٹری جناب سنجے کمار نے فاتحین کو نقد انعامات کے ساتھ ٹرافی اور سرٹیفکیٹ بھی دیئے۔ وزارت دفاع کی طرف سے مقرر کردہ جیوری، جس میں مسلح افواج کے ہر ونگ کے ارکان شامل تھے، نے 21 اور 22 جنوری 2024 کو منعقدہ عظیم الشان فائنل کے اختتام پر مقابلے کے فاتحین کا انتخاب کیا۔

حصہ لینے والی ٹیموں کے علاوہ، گورنمنٹ سردار پٹیل سینئر سیکنڈری اسکول، کلپینی، لکشدیپ کی طرف سے ایک خاص پرفارمنس پیش کی گئی۔

مقابلہ تین سطحوں یعنی ریاستی اور علاقائی سطحوں پر منعقد کیا گیا تھا اور اس کا اہتمام تمام ریاستوں / مرکز کے زیر انتظام علاقوں نے تمام اسکولوں (سی بی ایس ای، آئی سی ایس ای، کے وی ایس، این وی ایس، اور سینک اسکولوں وغیرہ) کے لیے کیا تھا۔ ریاستی سطح کے مقابلے میں 12857 بچوں پر مشتمل چار سو چھیاسی (486) ٹیموں نے حصہ لیا، جب کہ علاقائی سطح پر 2002 بچوں کی 73 ٹیموں نے حصہ لیا۔ فائنل میں 15 ریاستوں/ مرکز کے زیر انتظام علاقوں کے اسکولوں کے چار سو ستاون (457) طلباء نے حصہ لیا۔ اس مقابلے کا مقصد ملک بھر کے اسکولوں میں بچوں میں حب الوطنی اور اتحاد کے جذبے کو تازہ کرنا اور انہیں جامع تعلیم کی راہ پر گامزن کرنا تھا۔

*****

ش ح – ق ت

U: 3897


(Release ID: 1998675) Visitor Counter : 105