بندرگاہوں، جہاز رانی اور آبی راستوں کی وزارت
جناب سربانند سونوال نے پران پرتشٹھا مہوتسو میں ورچوئل طریقے سے شرکت کی
جناب سونووال نے ڈبروگڑھ میں ہنومان مندر اور رام دیو مندر میں سوچھ تیرتھ میں حصہ لیا
Posted On:
22 JAN 2024 5:20PM by PIB Delhi
بندرگاہوں، جہاز رانی اور آبی گزرگاہوں اور آیوش کے مرکزی وزیر جناب سربانند سونوال نے دنیا بھر سے رام کے عقیدت مندوں میں شامل ہوتے ہوئے ایودھیا میں شری رام للا سرکار کے پران پر تشٹھا مہوتسو میں ورچوئل طریقے سے ڈبروگڑھ میں اونپتی شاکھا سترنام گھر سے دیکھا۔
وزیر موصوف نے آج کے دن کی شروعات ہنومان مندر میں سوچھ تیرتھ مہم میں شرکت کے ساتھ کی اور تھانہ چریلٹی میں رام دیو مندر میں بھی اس مہم میں حصہ لیا۔ اس کے بعد جناب سونوال نے لکھی نگر میں اونپتی ستر شاکھا نام گھر میں ہری کیرتن میں شرکت کی جہاں انھوں نے ڈبروگڑھ سے سیکڑوں رام عقیدت مندوں کے ساتھ مہوتسو دیکھا۔
اس موقع پر اظہار کیال کرتے ہوئے جناب سونوال نے کہا کہ آج جبکہ ہم ایودھیا میں بھگوان رام للا کے پران پرتشٹھا کے مقدس دن اکھٹا ہوئے ہیں تو ہمیں اتحاد اور رواداری کے جذبے کو اپنے اند ر پروان چڑھانا چاہئے جو ہمارے عظیم ملک کی پہچان ہے۔ انوں نے کہا کہ میری دعا ہے کہ رام مندر محض ایک عقیدے کی علامت بن کر نہیں بلکہ ہم آہنگی اور مشترکہ اقدار کی مثال بن کر ابھرے جو ہمیں ایک دوسرے سے جوڑتی ہیں ۔ اس مہوتسو کے موقع پر میری تمنا ہے کہ یہ امن کی علامت بنے اور ایک ایسے مستقبل کے لئے تحریک دے جہاں مفاہمت کی روشنی چور سو پھیلے، ایک ایسا معاشرہ قائم ہو تفریق پر محبت غالب آئے اور انسانیت کا دورہ دورہ ہو، رام مندر محض ایک عقیدے کا مظہر نہیں ہے بلکہ یہ سناتن دھرم کی ثقافت اقدار اور انسانی جذبے کی نظیر ہے۔
انھوں نے مزید کہا کہ رام مندر ہندوستان کےتابناک ماضی کا ایک جذباتی اظہار ہے۔ کل کروڑوں عوام امنگیں رام مندر پران پرتشٹھا رسم کے ساتھ حقیقت کا روپ دھار لیں گی۔ رام مندر اب ہم سب کا ہے کہ اور ہمیشہ کے لئے ہمارا ہے۔ جناب نریندر مودی اس رسم میں سب سے خاص اہمیت کے ساتھ شریک ہوں گے تو میں ورچوئل طریقے سے اس مہوتسو میں شامل ہوں گا۔
****
U.No:3889
ش ح۔رف۔س ا
(Release ID: 1998626)
Visitor Counter : 107