امور داخلہ کی وزارت
مرکزی وزیر داخلہ اور امداد باہمی کے وزیر جناب امت شاہ کا کہنا ہے کہ ایودھیا میں رام مندر میں رام للا کے تقدس کی قرارداد کی تکمیل کے ساتھ ہی 5 صدیوں کا انتظار اور وعدہ آج پورا ہوگیا ہے
یہ عزم وزیر اعظم جناب نریندر مودی کی قیادت میں پورا ہوا ہے، اور اس کے لیے میں دل کی گہرائیوں سے ان کا شکریہ ادا کرتا ہوں
آج کا دن بھگوان رام کے کروڑوں بھکتوں کے لیے ایک ناقابل فراموش دن ہے
شری رام مندر صدیوں تک سناتن ثقافت کی علامت بنے گا
رام کے لاتعداد جانے پہچانے اور انجان بھکتوں کی جدوجہد آج کامیابی سے ہمکنار ہوئی ہے
آج سناتن کلچر کے ایک نئے دور کا آغاز ہوا ہے
Posted On:
22 JAN 2024 4:35PM by PIB Delhi
مرکزی وزیر داخلہ اور امداد باہمی کے وزیر جناب امت شاہ نے کہا ہے کہ ایودھیا میں رام مندر میں رام للا کے تقدس کی قرارداد کی تکمیل کے ساتھ ہی 5 صدیوں کا انتظار اور وعدہ آج پورا ہو گیا ہے۔
ایکس پلیٹ فارم پر اپنی پوسٹ میں جناب امت شاہ نے کہا کہ 5 صدیوں کا انتظار اور وعدہ آج پورا ہو گیا ہے۔ آج کا دن پربھو شری رام کے کروڑوں بھکتوں (عقیدت مندوں)کے لیے ایک ناقابل فراموش دن ہے۔ انہوں نے کہا کہ آج جب ہمارے رام للا اپنے عظیم الشان مندر میں ہیں، پربھو شری رام کے لاتعداد عقیدت مندوں کی طرح میں بھی جذبات سے مغلوب ہوں۔ جناب شاہ نے مزید کہا کہ اس احساس کو لفظوں میں قید کرنا ممکن نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہماری بہت سی نسلوں نے اس لمحے کے انتظار میں اتنی قربانیاں دی ہیں، لیکن کوئی خوف اور دہشت شری رام جنم بھومی پر دوبارہ مندر بنانے کے عزم اور ایمان کو متزلزل نہیں کر سکا۔ جناب شاہ نے کہا کہ آج وزیر اعظم جناب نریندر مودی کی قیادت میں یہ عزم پورا ہوا ہے اور اس کے لیے میں دل کی گہرائیوں سے ان کا شکریہ ادا کرتا ہوں۔
مرکزی وزیر داخلہ نے مزید کہا کہ اس مبارک دن پر میں ان تمام عظیم انسانوں کو بھی خراج عقیدت پیش کرتا ہوں جنہوں نے اس جدوجہد اور عزم کو صدیوں تک زندہ رکھا، بہت سی توہین اور اذیتیں برداشت کیں، لیکن مذہب کا راستہ نہیں چھوڑا۔ انہوں نے مزید کہا کہ وشو ہندو پریشد، ہزاروں عظیم سنتوں اور لاتعداد جانے پہچانے لوگوں کی جدوجہد کا آج خوشگوار اور کامیاب نتیجہ برآمد ہوا ہے۔ جناب شاہ نے کہا کہ یہ عظیم الشان شری رام جنم بھومی مندر زمانوں تک لازوال اور لافانی سناتن ثقافت کی منفرد علامت رہے گا۔
*********
ش ح۔ ش ت۔ج
Uno-3887
(Release ID: 1998585)
Visitor Counter : 103