وزارت دفاع

وزارت دفاع 22 سے 29 جنوری 2024 کے دوران مائی گووپر آن لائن مقابلہ منعقد کرے گی


لوگ بیٹنگ ریٹریٹ تقریب 2024 میں بجانے کے لیے بھارتی دھنوں پر اپنی ویڈیوز اپ لوڈ کرسکتے ہیں اور دلچسپ انعامات جیت سکتے ہیں

Posted On: 21 JAN 2024 8:41PM by PIB Delhi

29 جنوری 2024 کو وجے چوک پر بیٹنگ ریٹریٹ تقریب کے دوران بجنے والی بھارتی دھنوں کو لوگوں تک پہنچانے کے لیے وزارت دفاع نے 22 سے 29 جنوری 2024 کے دوران مائی گوو کے تعاون سے ایک آن لائن مقابلہ منعقد کیا ہے۔ مقابلے کے دوران شرکاء بیٹنگ ریٹریٹ تقریب 2024 کی دھنوں پر ووکل یا انسٹرومنٹل موڈ کے ذریعے اپنے ویڈیو کلپس بنا سکتے ہیں اور مائی گوو پورٹل پر ایک مخصوص پلیٹ فارم پر اپنی انٹریز اپ لوڈ کرسکتے ہیں۔

نمایاں خصوصیات

- دھنوں کا لنک (گیت کے ساتھ) مائی گوو پلیٹ فارم پر دستیاب ہوگا۔

- شرکاء کے ذریعہ اپ لوڈ کیے جانے والے ویڈیو کلپ کی طوالت 45-60 سیکنڈ کے درمیان ہونی چاہیے۔

بہترین تین شرکاء (ہر زمرے میں) کو مندرجہ ذیل انعامی رقم دی جائے گی:

آواز کا زمرہ

آلہ زمرہ

پہلا انعام

25,000/- روپے

پہلا انعام

25,000/- روپے

دوسرا انعام

15,000/- روپے

دوسرا انعام

15,000/- روپے

تیسرا انعام

روپے 10,000/- روپے

تیسرا انعام

روپے 10,000/- روپے

 

شرائط و ضوابط

کوئز میں صرف بھارتی شہری ہی حصہ لے سکتے ہیں۔

ایک فرد کو مقابلہ میں صرف ایک بار حصہ لینے کی اجازت ہے۔

کوئی بھی شخص جو مقابلہ میں حصہ لینا چاہتا ہے اسے اپنا نام ، والد / والدہ کا نام ، تاریخ پیدائش ، خط و کتابت کا پتہ ، ای میل پتہ اور موبائل نمبر فراہم کرنا ہوگا۔

- جن شرکاء کے رابطے کی تفصیلات کسی بھی مرحلے پر غلط پائی جاتی ہیں، ان کی شرکت منسوخ کردی جائے گی اور انعامی رقم کالعدم ہوجائے گی۔

کوئز کے نتائج کے اعلان کے بعد جیتنے والوں کو بونافائیڈ دستاویزات (شناخت، عمر، پتہ اور بینک کی تفصیلات کا ثبوت) جمع کرانے کی ضرورت ہوگی۔ مناسب مرحلے پر معلومات / دستاویزات پیش نہ کرنے سے انتخاب کالعدم ہوجائے گا۔

ایک ہی موبائل نمبر اور ایک ہی ای میل آئی ڈی مقابلہ میں شرکت کے لیے ایک سے زیادہ بار استعمال نہیں کیا جا سکتا۔

***

(ش ح ع ا ع ر)

U. No. 3870

 



(Release ID: 1998434) Visitor Counter : 75


Read this release in: English , Hindi , Telugu