پیٹرولیم اور قدرتی گیس کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

پی این جی آر بی چیئرپرسن کی پنجاب کےگورنر اور یوٹی چنڈیگڑھ کے ایڈمنسٹریٹر سے ملاقات


ہندوستان کی کل توانائی میں قدرتی گیس کا حصہ بڑھا کر پندرہ فیصد کرنے کے لئے حکومت کے اقدامات کے بارے میں بتایا

Posted On: 21 JAN 2024 11:02AM by PIB Delhi

پیٹرول اور قدرتی گیس ریگولیٹری بورڈ (پی این جی آر بی) کے چیئرپرسن ڈاکٹر انل کمار جین نے جناب بنواری لال پروہت یوٹی چنڈیگڑھ کے ایڈمنسٹریٹر اور گورنر پنجاب سے 19جنوری 2024 کو چنڈی گڑھ میں ملاقات کی۔

چیئرپرسن نے گورنر صاحب کو تیل اور قدرتی گیس کے بنیادی ڈھانچے کی ترقی کے بارے میں بتایا اور یوٹی چنڈی گڑھ کا خاص طور سے ذکر کیا۔ انھوں نے ہندوستان کی کل توانائی میں قدرتی گیس کے حصے کو بڑھا کر پندرہ فیصد کرنے کے وزیر اعظم جناب نریندر مودی کے ویژن کو شرمندہ تعبیر کرنے کی جانب پی این جی آر بی کی کاوشوں پر روشنی ڈالی۔ انھوں نے گورنر صاحب کو پنجاب میں قدرتی گیس کےفروغ کے بارے میں بھی بتایا۔ گھریلو استعمال کی قدرتی گیس اور ٹرانسپورٹ کے لئے سی این جی کے استعمال کے ماحولیاتی فوائد پر روشنی ڈالی گئی۔

صنعتی اور تجارتی یونٹوں میں آلودگی پھیلانے والے ٹھوس اور فقیق ایندھن کی جگہ مناسب مبتادل لانے اور سی این جی پر وی اے ٹی جیسے معاملے میٹنگ کے دوران زیر غور لائے گئے ۔ ڈاکٹر انل جین نے زور دے کر کہا کہ یوٹی انتظامیہ کی مدد اور تعاون سے مارچ 2025 تک ہر گھر پی این جی کی فراہمی کے لئے سی جی ڈی لائسنس تیار ہوجائے گا۔ یہ شہر کی صاف اور گرین حیثیت کے مطابق ہوگا۔

گورنر موصوف نے اس کی تعریف کی اور یوٹی چنڈیگڑھ میں قدرتی گیس کے بنیادی ڈھانچے کی ترقی کے لئے ہر ممکن مدد کا یقین دلایا۔

میٹنگ کے ساتھ ساتھ چیئرپرسن پی این جی آر بی نے جناب نتن کمار یدو آئی اے ایس اور ایڈمنسٹریٹرکے مشیر اور داخلہ سکریٹری اور کمشنر ایم سی چنڈی گڑھ سے بھی ملاقات کی۔ میٹنگ کے دوران جن معاملات پر غور کیا گیا ان میں گھریلو استعمال میں، ٹرانسپورٹ اور صنفی وتجارتی یونٹوں میں قدرتی گیس کا استعمال بڑھانے کے معاملے شامل ہیں۔ ہوم سکریٹری نے بھی اس مشترکہ مقصد کو حاصل کرنے کے لئے یوٹی ایڈمنسٹریشن کو پورا تعاون دینے کا یقین دلایا۔

پی این جی آر بی نے آج کی تاریخ تک ملک بھر میں 98فیصد آبادی پر محیط اور سی جی ڈی نیٹ ورک کے فروغ کے 88 فیصد علاقے کا احاطہ کرتے ہوئے تین سو جغرافیائی علاقوں کو منظوری دی ہے۔ 2032تک کے لئے پی این جی آر بی نے بارہ اعشاریہ پانچ کروڑ پی این جی کنکشن دینے، 17751 سی این جی اسٹیشن قائم کرنے اور 542224 انچ کلومیٹر پائپ لائن ڈالنے کانشانہ مقرر کیا ہے۔ تیس نومبر 2023 تک ایک اعشاریہ دو کروڑ پی این کنکشن اور 6159 سی این جی اسٹیشن ملک بھر میں بنائے جاچکے ہیں۔

******

U.No:3854

ش ح۔رف۔س ا

 


(Release ID: 1998333) Visitor Counter : 95