سائنس اور ٹیکنالوجی کی وزارت
سی ایس آئی آر-این آئی ایس سی پی آر کی طرف سے انڈین انٹرنیشنل سائنس فیسٹیول 2023 - وگیانکا ایونٹ میں کے اے ایم پی کے طلبا کا شاندار مظاہرہ
Posted On:
20 JAN 2024 4:39PM by PIB Delhi
سائنسی صلاحیتوں اور فنکارانہ اہلیتوں کے شاندار مظاہرہ میں، نالج اینڈ اویئرنیس میپنگ پلیٹ فارم (کے اے ایم پی) کے 100 سے زائد طلبا نے سی ایس آئی آر-نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف سائنس کمیونیکیشن اینڈ پالیسی ریسرچ (این آئی ایس سی پی آر) کے زیر اہتمام انڈین انٹرنیشنل سائنس فیسٹیول (آئی آئی ایس ایف) 2023 – وگیانک ایونٹ میں حصہ لیا۔ یہ تقریب 19 جنوری 2024 کو فرید آباد، ہریانہ میں این سی آر بایوٹیک سائنس کلسٹر کے اندر واقع ڈ بی ٹی ٹی ایچ ایس ٹی آئی - آر سی بی کیمپس میں منعقد ہوئی۔
علم اور تخلیقی صلاحیتوں کے دلچسپ امتزاج میں، جین بھارتی مریگاوتی ودیالیہ، یونیورسل پبلک اسکول، دہلی پبلک اسکول، آر کے پورم اور ایس ڈی پبلک سیکنڈری اسکول سمیت ممتاز اداروں کے طلبا نے وگیانک ایونٹ میں اپنی غیر معمولی صلاحیتوں کا پرجوش مظاہرہ کیا۔ ان ابھرتی ہوئی صلاحیتوں نے کوئز اور ڈرائنگ مقابلوں میں حصہ لیا، جو ان اداروں کی طرف سے فروغ پانے والی متنوع اور غیر معمولی مہارتوں کی ایک جھلک فراہم کرتے ہیں۔
ان کے جذبے اور ذہانت نے اس پر وقار اجتماع پر ایک نہ مٹنے والے نقوش چھوڑتے ہوئے اس تقریب میں چار چاند لگا دیے۔ سائنس اور آرٹ کے میدان میں عمدگی اور جدت طرازی کی نمائندگی کرنے پر ان نوجوان ذہنوں کو سلام! آئی آئی ایس ایف 2023 – وگیانک ایونٹ میں ان کی فعال شمولیت نہ صرف ان کی انفرادی صلاحیتوں کو اجاگر کرتی ہے بلکہ جدت اور سائنسی تحقیق کے کلچر کو فروغ دینے کے لیے اجتماعی لگن کی بھی عکاسی کرتی ہے۔
*********
ش ح۔ ف ش ع- م ف
U: 3842
(Release ID: 1998154)
Visitor Counter : 86