جل شکتی وزارت

کین بیتوا لنک پروجیکٹ اتھارٹی اور اٹل   بھوجل یوجنا کی قائمہ کی پانچویں میٹنگ مدھیہ پردیش میں

Posted On: 19 JAN 2024 6:44PM by PIB Delhi

کین بیتوا لنگ پروجیکٹ اتھارٹی کی قائمہ کمیٹی کی  پانچویں میٹنگ آج کھجوراہو،مدھیہ پردیش میں محترمہ دیبا شری مکھرجی، سکریٹری (ڈی او ڈبلیو آر ، آر ڈی اینڈ جی آر) کی صدارت میں ہوئی۔ میٹنگ میں جناب منیش سنگھ پرنسپل سکریٹری ڈبلیو آر ڈی، ایم پی، جناب سبودھ یادو، جے ایس ( اے آئی سی اینڈ جی ڈبلیو )، کلکٹر اور ڈی ایم پنا اور چھترپور کے علاوہ آئی اینڈ ڈبلیو آر ڈی، یوپی ، محکمہ جنگلات یوپی ، ایم پی ، فیلڈ ڈائرکٹر پی ٹی آر، نیتی آیوگ، ایم او ای ایف اینڈ سی سی،ڈبلیو آئی آئی ، این ڈبلیو ڈی اے، سی ڈبلیو سی، کے بی ایل پی اے کے نمائندوں نے شرکت کی۔

صدر نشین نے بندیل کھنڈ خطے کے لئے اس پروجیکٹ کی اہمیت کو اجاگر کیا۔ انھوں نے تعمیرات میں بہترین طور طریقے اختیار کرنے پرزور دیا جس سے ماحولیات کا تحفظ ہوسکے۔ حیاتیاتی تنوع کو کوئی نقصان نہ پہنچے اور کمیونٹی کی ترقی ہو، دودھن باندھ اور لنک کنال کے لئے زمین کی بروقت حصولیابی پر خاص طور سے توجہ دی گئی۔ تمام بعینہ ڈی پی آر کی مقرر وقت میں تکمیل کی ہدایت دیتے ہوئے سکریٹری نے تمام حصہ داروں سے کہا کہ متحد ہو کر اس پروجیکٹ کی وقت کے اندر تکمیل کا کام کریں۔

بعد میں انھوں نے اٹل بھوجل یوجنا کی پیش رفت کی جائزہ میٹنگ کی صدارت کی۔

کل سکریٹری (ڈی او ڈبیو آر۔ آر ڈی اینڈ جی آر) نے ضلع چھتر پور ، مدھیہ پردیش کے راج نگر بلاک میں سلیاگرام پنچایت گاؤں کا دورہ کیا۔ انھوں نے اٹل جل کے تحت زیر زمین پانی کے بارے میں بیداری کے لئے گاؤں والوں سے ملاقات کی ،سبودھ یادو، جوائنٹ سکریٹری ، حکومت ہند، جناب منیش سنگھ پرنسپل سکریٹری ، حکومت مدھیہ پردیش اس موقع پر موجود تھے اور ان کے ہمراہ جناب سندیپ کلکٹرچھتر پور اور پروجیکٹ کے ڈائرکٹر ایس پی ایم یو اٹل بھوجل یوجنا، ایم پی بھی تھے۔ گاؤں والوں نے زیر زمین پانی کے بندوبست کے بارے میں اور پانی بچانے کے اقدامات پر اپنے تجربات سے انھیں آگاہ کیا۔

بعد میں سکریٹری (ڈی او ڈبلیو آر۔ آر ڈی اینڈ جی آر) نے ڈبلیو آر ڈی، حکومت مدھیہ پردیش کے ہمراہ این ڈبلیو ڈی اے کے بی ایل پی اےم کلکٹر چھتر پور اور ڈبلیو آر ڈی کے افسران کی موجودگی میں کین بیتوا لنک پروجیکٹ کے دودھن باندھ کے مقام کا دورہ کیا۔ سکریٹری نے مقامی گاؤں والوں سے بھی بات چیت کی۔

سکریٹری (ڈی اوڈبلیو آر۔ آر ڈی اینڈ جی آر) پنا ٹائیگرریزرو بھی گئیں اور فیلڈ ڈائرکٹر سے تبادلہ خیال کیا۔

******

 

 

U.No:3815

ش ح۔رف۔س ا



(Release ID: 1997939) Visitor Counter : 61


Read this release in: English , Hindi , Telugu