خواتین اور بچوں کی ترقیات کی وزارت
پردھان منتری راشٹریہ بال پرسکار 2024 کا اعلان
Posted On:
19 JAN 2024 6:25PM by PIB Delhi
پردھان منتری راشٹریہ بال پرسکار (پی ایم آر بی پی) – غیر معمولی صلاحیتوں اور شاندار کامیابیوں والے بچوں کو دیا جاتا ہے۔ یہ ایوارڈز 5 سے 18 سال کی عمر کے بچوں کو بہادری، فن و ثقافت، ماحولیات، جدت طرازی، سائنس و ٹیکنالوجی، سوشل سروس اور کھیلوں کی سات کیٹیگریز میں بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرنے پر دیے جاتے ہیں۔ پی ایم آر بی پی کے ہر ایوارڈ یافتہ کو ایک تمغہ، سند اور ایک توصیفی کتابچہ دیا جاتا ہے۔
یہ ایوارڈ صدر جمہوریہ ہند 22 جنوری، 2024کو وگیان بھون میں منعقد ہونے والی ایک رسمی تقریب میں دیں گی ۔ اس سال پردھان منتری راشٹریہ بال پرسکار 2024 کے لیے ملک کے تمام خطوں سے 19 بچوں کو ان کی غیر معمولی کامیابیوں کے لیے منتخب کیا گیا ہے۔
23 جنوری، 2024 کو وزیر اعظم جناب نریندر مودی پردھان منتری راشٹریہ بال پرسکار یافتہ بچوں سے بات چیت کریں گے۔ بچے 26 جنوری کو یوم جمہوریہ پریڈ میں بھی حصہ لیں گے۔
منتخب بچوں کی فہرست میں بہادری، سائنس و ٹیکنالوجی اور جدت طرازی کے زمرے میں ایک ایک بچہ شامل ہے۔ سماجی خدمت کے زمرے میں چار بچے؛ کھیل کے زمرے میں پانچ بچے اور فن و ثقافت کے زمرے میں سات بچے ہیں۔ اس فہرست میں 18 ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں سے تعلق رکھنے والے 9 لڑکے اور 10 لڑکیاں شامل ہیں۔ فہرست مندرجہ ذیل ہے:
پردھان منتری راشٹریہ بال پرسکار-2024
نمبر شمار
|
نام
|
ریاست
|
زمرہ
|
|
آدتیہ وجے برہمانے
(بعد از مرگ)
|
مہاراشٹر
|
بہادری
|
|
انوشکا پاٹھک
|
اتر پردیش
|
فن و ثقافت
|
|
اریجیت بنرجی
|
مغربی بنگال
|
فن و ثقافت
|
|
ارمان ابھرانی
|
چھتیس گڑھ
|
فن و ثقافت
|
|
ہیتوی کانتی بھائی کھمسوریا
|
گجرات
|
فن و ثقافت
|
|
اشفاق حامد
|
جموں و کشمیر
|
فن و ثقافت
|
|
محمد حسین
|
بہار
|
فن و ثقافت
|
|
پینڈیالا لکشمی پریا
|
تلنگانہ
|
فن و ثقافت
|
|
سوہانی چوہان
|
دہلی
|
اختراع
|
|
آرین سنگھ
|
راجستھان
|
سائنس و ٹیکنالوجی
|
|
اونیش تیواری
|
مدھیہ پردیش
|
سماجی خدمت
|
|
گریما
|
ہریانہ
|
سماجی خدمت
|
|
جیوتسنا اکتر
|
تریپورہ
|
سماجی خدمت
|
|
سائم مجومدار
|
آسام
|
سماجی خدمت
|
|
آدتیہ یادو
|
اتر پردیش
|
کھیل
|
|
چاروی اے
|
کرناٹک
|
کھیل
|
|
جیسکا نیئی سارنگ
|
اروناچل پردیش
|
کھیل
|
|
لنتھوئی چنا امبم
|
منی پور
|
کھیل
|
|
آر سوریہ پرساد
|
آندھرا پردیش
|
کھیل
|
***
(ش ح – ع ا – ع ر)
U. No. 3813
(Release ID: 1997935)
Visitor Counter : 169