قانون اور انصاف کی وزارت
وَن نیشن وَن الیکشن (ایک ملک ایک انتخاب) سے متعلق اعلیٰ سطحی کمیٹی نے شروع کیا مشاورتی عمل
Posted On:
18 JAN 2024 6:56PM by PIB Delhi
سابق صدر جمہوریہ ہند جناب رام ناتھ کووند کی صدارت میں تشکیل دی گئی ون نیشن ون الیکشن (ایک ملک ایک انتخاب) سے متعلق اعلیٰ سطحی کمیٹی نے مشاورت کا عمل شروع کر دیا ہے۔ اس مشاورتی عمل کے ایک حصہ کے طور پر شہریوں، سیاسی جماعتوں، سپریم کورٹ اور ہائی کورٹس کے سابق چیف جسٹسز جیسے نامور فقہا ، آئینی ماہرین، سابق چیف ایگزیکٹیوز وغیرہ سے تجاویز اور غور طلب آراء مانگی گئی ہیں۔
اس مشاورت کے ایک حصہ کے طور پر، 17 جنوری کو، ایچ ایل سی کے چیئرمین نے نئی دہلی میں مدراس ہائی کورٹ کے سابق چیف جسٹس، جسٹس منیشور ناتھ بھنڈاری سے ملاقات کی۔ آج دوپہر کو بات چیت کو جاری رکھتے ہوئے، ایچ ایل سی کے چیئرمین نے دہلی ہائی کورٹ کی سابق چیف جسٹس، جسٹس گورلا روہنی اور ہندوستان کے سابق چیف الیکشن کمشنر جناب سشیل چندر کے ساتھ بات چیت کی۔
مشاورت کا عمل آنے والے دنوں میں بھی جاری رہے گا۔
*****
ش ح – ق ت
U: 3777
(Release ID: 1997569)
Visitor Counter : 71