زراعت اور کاشتکاروں کی فلاح و بہبود کی وزارت

زراعت اور کسانوں کی بہبود کی وزارت كی جانب سے سال 2023-2022 کے لئے باغبانی كی مختلف فصلوں کے رقبے اور پیداوار کا تیسرا پیشگی تخمینہ جاری


باغبانی کی پیداوار کا تخمینہ 355.25 ملین ٹن؛ یہ 8.07 ملین ٹن کا اضافہ ہے

یہ ہمارے کسانوں اور سائنسدانوں کی محنت اور وزیر اعظم کی قیادت میں کسانوں كے حق میں سازگار پالیسیوں کا نتیجہ ہے: مرکزی وزیر جناب منڈا

Posted On: 18 JAN 2024 5:26PM by PIB Delhi

زراعت اور کسانوں کی بہبود کی وزارت نے سال 2023-2022 کے لیے باغبانی كی مختلف فصلوں کے رقبے اور پیداوار کا تیسرا پیشگی تخمینہ جاری کیا ہے۔سال 2023-2022 کے لیے باغبانی کی کل پیداوار کا تخمینہ 355.25 ملین ٹن ہے، جو 2.32 فیصد اضافے كیساتھ (حتمی طور پر) سال 2022-2021 کے مقابلے میں تقریباً 8.07 ملین ٹن زیادہ ہے۔ زراعت اور کسانوں کی بہبود کے مرکزی وزیر جناب ارجن منڈا نے کہا کہ ملک میں باغبانی کی پیداوار میں مسلسل اضافے کی یہ کامیابی وزیر اعظم جناب نریندر مودی كی قیادت میں ہمارے کسان بھائیوں اور بہنوں، سائنسدانوں اور مرکزی حکومت کی زراعت اور کسان دوست پالیسیوں کی سخت محنت کا نتیجہ ہے۔

ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں اور دیگر سرکاری ذرائع ایجنسیوں سے موصول ہونے والی معلومات کی بنیاد پر 2023-2022 کے تیسرے پیشگی تخمینے کے مطابق اندازہ لگایا گیا ہے كہ پھلوں، سبزیوں، پودوں کی فصلوں، مصالحوں، پھولوں اور شہد کی پیداوار میں اضافہ ہو گا۔ سال 2023-2022 میں پھلوں کی پیداوار 109.53 ملین ٹن بڑھنے کا اندازہ ہے جو سال 2022-2021 میں 107.51 ملین ٹن تھا۔

اسی طرح سال 2023-2022 میں سبزیوں کی پیداوار 213.88 ملین ٹن رہنے کا اندازہ ہے۔  سال 2022-2021 میں یہ پیداوار 209.14 ملین ٹن تھی۔ سال 2022-2021 میں پودے لگانے والی فصلوں کی پیداوارمیں 15.76 ملین ٹن کے مقابلے 2023-2022 میں 16.84 ملین ٹن اضافہ ہونے کا تخمینہ لگایا گیا تھا یعنی تقریباً 6.80 فیصد کا اضافہ ہوا۔

آلو کی پیداوار 60.22 ملین ٹن رہنے کی توقع ہے۔ سال 2022-2021 میں یہ پیداوار 56.18 ملین ٹن تھی۔ ٹماٹر کی پیداوار سال 2022-2021 میں 20.69 ملین ٹن کے مقابلے 2023-2022 میں 20.37 ملین ٹن ہوگی۔

 

کل باغبانی

2021-22

(فائنل)

2022-23

 (دوسری پیشگی تخمینہ)

2022-23

(تیسری پیشگی تخمینہ)

رقبہ (ملین ہیکٹر میں)

28.04

28.12

28.34

پیداوار (ملین ہیکٹر میں)

347.18

351.92

355.25

***

ش ح۔ ع س ۔ ک ا

 



(Release ID: 1997536) Visitor Counter : 66


Read this release in: English , Hindi , Telugu