عملے، عوامی شکایات اور پنشن کی وزارت
مرکزی حکومت نے رام للا پران پرتیشٹھا کے موقع پر 22 جنوری 2024 کو دوپہر 2:30 بجے تک آدھے دن کے بندکا اعلان کیا ہے
Posted On:
18 JAN 2024 4:47PM by PIB Delhi
مرکزی حکومت نے رام للا پران پرتیشٹھا کے موقع پر ہندوستان بھر میں مرکزی حکومت کے تمام دفاتر، مرکزی اداروں اور مرکزی صنعتی اداروں میں 22 جنوری 2024 کو دوپہر 2:30 بجے تک آدھے دن کے بند کا اعلان کیا ہے۔
آرڈر میں کہا گیا ہے کہ ایودھیا میں رام للا پران پرتیشٹھا 22 جنوری 2024 کو پورے ہندوستان میں منایا جائے گا۔ ملازمین کو تقریبات میں شرکت کرنے کے سہولت فراہم کرنے کے لیے، یہ فیصلہ کیا گیا ہے کہ ہندوستان بھر میں مرکزی حکومت کے تمام دفاتر، مرکزی ادارے اور مرکزی صنعتی ادارے 22 جنوری 2024 کو 1430 بجے تک آدھے دن کے لیے بند رہیں گے۔
یہ بھی مشورہ دیا جاتا ہے کہ حکومت ہند کی تمام وزارتیں/ محکمے مذکورہ فیصلے کو تمام متعلقہ لوگوں کے نوٹس میں لائیں۔
************
ش ح۔ا م ۔
(U: 3766)
(Release ID: 1997499)
Visitor Counter : 204