صحت اور خاندانی بہبود کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

مرکزی کابینہ نے  طبی مصنوعات سے متعلق ضوابط کے شعبے میں تعاون سے متعلق ہندوستان اور نیدرلینڈ کے درمیان مفاہمت کے ایک اقرار نامے کو منظوری دے دی ہے

Posted On: 18 JAN 2024 1:04PM by PIB Delhi

وزیر اعظم جناب نریندر مودی کی سربراہی میں مرکزی کابینہ نے  طبی  مصنوعات سے  متعلق  ضوابط  کے شعبے میں تعاون بڑھانے پر  ہندوستان کی حکومت کی  صحت اور خاندانی بہبود کی  وزارت اور صحت اور ، بہبود  اور کھیلوں کی وزارت کے  سینٹرل ڈرگس اسٹینڈرڈ کنٹرول آرگنائزیشن (سی ڈی ایس سی او) اور تحقیق  کو شامل کرتے ہوئے انسانی موضوعات سے متعلق  مرکزی کمیٹی  یوتھ کیئر انسپکٹوریٹ  اور  طبی ارتقاء  کے بورڈ اور صحت کی جانب سے  نیدر لینڈ کی سلطنت  کے درمیان  مفاہمت نامے  کو منظوری دے دی ہے۔ اس مفاہمت نامے پر  دستخط 7 نومبر  2023  کو کئے گئے تھے۔

 اس مفاہمت نامے کا مقصد  سینٹرل ڈرگس اسٹینڈرڈ کنٹرول آرگنائزیشن  (سی ڈی ایس سی او)  اور   وزارت صحت ، بہبود  اور کھیلوں کی وزارت  اور اپنی  بین الاقوامی ذمہ داریوں کے مطابق  طبی  مصنوعات سے متعلق ضابطے سے متعلق امور میں  انسانی موضوعات کو شامل کرتے ہوئے تحقیق   سے متعلق  سینٹرل  کمیٹی ، یوتھ کیئر انسپکٹوریٹ  اور  طبی ارتقاء  کے بورڈ اور صحت کی جانب سے  نیدر لینڈ کی سلطنت   کے درمیان  معلومات کے تبادلے اور سود مند  تعاون کے لئے ایک فریم ورک قائم کرنا ہے۔

دونوں ملکوں کی انضباطی اتھارٹیز کے درمیان یہ مفاہمت نامہ   دوا سازی  کے استعمال کے لئے خام مٹیریل، بائیو لوجیکل مصنوعات، طبی آلات  اور کاسمیٹکس مصنوعات سمیت  دوا سازی سے متعلق  طبی مصنوعات  کے ضابطوں  کو بہتر  طور پر سمجھنے میں آسانی فراہم کرے گا۔ انضباطی  طریقہ کار میں تال میل کی بدولت    ہندوستان  سے دواں کی بر آمدات میں اضافے میں مدد مل سکتی ہے اور  دوا سازی کے شعبے میں تعلیم یافتہ پیشہ ور افراد کے لئے روز  گار کے بہتر مواقع  میں  بھی  مدد مل سکتی ہے۔

یہ مفاہمت  طبی مصنوعات کی بر آمدات میں اسانی فراہم کرے گا، جس کے نتیجے میں غیر ملکی زر مبالہ  حاصل  ہوسکے گا۔ یہ   ایک آتم نر بھر بھارت کی جانب  اہم قدم ہے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

(ش ح- ح ا - ق ر)

U-3745


(Release ID: 1997303) Visitor Counter : 115