کوئلے کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

کابینہ نے (1) جنوب مشرقی کول فیلڈ لمیٹڈ کے ذریعہ 1x660 ایم ڈبلیو کے بقدر کا حرارتی بجلی پلانٹ ایس ای سی ایل اور ایم پی پی جی سی ایل کے مشترکہ صنعتی اشتراک کے توسط سے ؛ نیز (2) مہاندی کول فیلڈس لمیٹڈ کے ذریعہ 2x800 ایم ڈبلیو کے بقدر کی صلاحیت کا حامل حرارتی بجلی پلانٹ ایم بی پی ایل کے توسط سے قائم کرنے کے لیے مساوی سرمایہ حصص پر مبنی سرمایہ کاری کی تجویز کو اپنی منظوری دی

Posted On: 18 JAN 2024 12:56PM by PIB Delhi

اقتصادی امور سے وابستہ کابینہ کمیٹی نے وزیر اعظم جناب نریندر مودی کی قیادت میں منعقدہ میٹنگ میں (1) ساؤتھ ایسٹرن کول فیلڈ لمیٹڈ (ایس ای سی ایل)کے ذریعہ 1x660 ایم ڈبلیو کے بقدر کا حرارتی بجلی پلانٹ ایس ای سی ایل اور ایم پی پی جی سی ایل کے مشترکہ صنعتی اشتراک کے توسط سے ؛ نیز (2) مہاندی کول فیلڈس لمیٹڈ کے ذریعہ 2x800 ایم ڈبلیو کے بقدر کی صلاحیت کا حامل حرارتی بجلی پلانٹ ایم بی پی ایل کے توسط سے  پورے مہاندی بیسن پاور لمیٹڈ (ایم بی پی ایل – ایم سی ایل کا ایک ذیلی ادارہ) کے تعاون و اشتراک سے قائم کرنے کی مساوی سرمایہ حصص پر مبنی سرمایہ کاری کی تجویز  کو اپنی منظوری دے دی ہے۔

سی سی ای اے نے ایس ای سی ایل،  ایم سی ایل اور سی آئی ایل کے ذریعہ سرمایہ حصص پر مبنی جن سرمایہ کاریوں کی تجویز کو منظوری دی ہے، اس کی تفصیلات درج ذیل ہیں:

  1. 70:30 کے تناسب کے قرض –مساوی سرحصص تناسب کو بنیاد بنا کر 823 کروڑ روپئے (± 20%)  کے مساوی سرمایہ حصص کی پونجی اور مشترکہ صنعتی کاروبار سے متعلق کمپنی کی 49 فیصد کی مساوی سرمایہ حصص سرمایہ کاری کے ساتھ 5600 کروڑ روپئے کے بقدر کے تخمینہ شدہ پروجیکٹ اہم اخراجات کے ساتھ (±20% کے حساب کے ساتھ) مجوزہ 1×660  ایم ڈبلیو ازحد اہم حرارتی بجلی پلانٹ کا قیام  جو ایس ای سی ایل کے جے وی اور ایم پی پی جی سی ایل کے توسط سے عمل میں آئے گا اور یہ قیام مدھیہ پردیش کے ضلع انو پور میں موضع گھچائی کے ایک امرکنٹک تھرمل پاور اسٹیشن میں عمل میں آئے گا۔
  2. مجوزہ 2×800  کے ازحد اہم حرارتی بجلی پلانٹ کا ایم سی ایل  کے ذریعہ 4784 کروڑ روپئے کے مساوی سرمایہ ہائے حصص پونجی کے ساتھ (± 20%) اڈیشا کے ضلع سندرگڑھ میں عمل میں آنا ہے جس کی تخمینہ شدہ پروجیکٹ اہم لاگت 15947 کروڑ روپئے کے بقدر ہوگی (±20% کے بقدر کے حساب کے ساتھ) یہ قیام ایم بی پی ایل کے توسط سے عمل میں آئے گا۔
  3. ایم سی ایل کی ایک ایس پی وی یعنی ایم بی پی ایل کو اس بات کی منظوری کہ وہ 2×800  ایم ڈبلیو کے بقدر کا ازحد اہم حرارتی بجلی پلانٹ قائم کرے ۔
  4. ایس ای سی ایل – ایم پی پی جی سی ایل کے مشترکہ صنعتی اشتراک کے ساتھ سی آئی ایل کو اس کی کلی قدرو قیمت کے 30 فیصد حصے سے بھی زیادہ کے مساوی سرمایہ حصص (823 کروڑ روپئے ± 20%) کے ساتھ عمل میں لانے کو منظوری اور یہ عمل ایم بی پی ایل میں انجام دیا جائے گا، جو صد فیصد کلی طور پر ایم سی ایل کی ملکیت کا حامل ذیلی ادارہ (4784 کروڑ روپئے ± 20% ) ہوگا ، اس کی اجازت دی ہے۔

کول انڈیا لمیٹڈ (سی آئی ایل) جو دنیا میں سب سے وسیع تر کوئلہ کانکنی کمپنی ہے وہ درج ذیل دو مخصوص گڈھوں کے حامل حرارتی بجلی پلانٹ قائم کرے گا اور یہ قیام ملک کو سستی نرخوں پر بجلی فراہم کرنے کے مقصد سے اس کے ذیلی اداروں کے ذریعہ عمل میں آئے گا۔

  1. مدھیہ پردیش کے ضلع انو پور میں موضع چچائی میں ایس ای سی ایل اور مدھیہ پردیش پاور جنریٹنگ کمپنی لمیٹڈ (ایم پی پی جی سی ایل) کے مشترکہ صنعتی اشتراک سے امرکنٹک تھرمل پاور اسٹیشن میں 1×660  ایم ڈبلیو کے بقدر کا ازحد اہم کوئلے پر مبنی حرارتی بجلی پلانٹ کا قیام۔
  2. اڈیشا کے ضلع سندر گڑھ میں ایم سی ایل کی کلی ملکیت کے حامل ذیلی ادارے مہاندی بیسن پاور لمیٹڈ (ایم بی پی ایل) کےذریعہ 2×800 ایم ڈبلیو کے بقدر ازحد اہم حرارتی بجلی پلانٹ کا قیام

 

*******

 (ش ح –ا ب ن۔ م ف)

U.No:3747


(Release ID: 1997237) Visitor Counter : 87