بجلی کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

این ایچ پی سی،  چشائر ہوم انڈیا، دہلی یونٹ کے جسمانی اور ذہنی طور پر معذور رہائشیوں کو طبی دیکھ بھال اور غذائی امداد فراہم کرے گا

Posted On: 18 JAN 2024 11:03AM by PIB Delhi

کارپوریٹ سماجی ذمہ داری کے تحت این ایچ پی سی اور چشائر ہوم انڈیا، دہلی یونٹ کے درمیان ایک مفاہمت نامہ پر دستخط کیا گیا ہے تاکہ چشائر ہوم انڈیا، اوکھلا روڈ، دہلی یونٹ میں  رہ رہے جسمانی اور ذہنی طور پر معذور لوگوں کی طبی دیکھ بھال اور غذائی مدد فراہم کی جاسکے۔اس مفاہمت نامہ کے تحت این ایچ پی سی چشائر ہوم انڈیا، دہلی یونٹ کے رہائشیوں کو ایک سال تک طبی اور غذائی مدد فراہم کرے گا۔اس کے علاوہ ان رہائشیوں کی دیکھ بھال کے لیے کرنے کے لیے ڈاکٹروں، نرسوں، سائیکاٹرسٹ اور اٹینڈنٹ کی تقرری کے انتظامات کیے جائیں گے۔

ایم او یو پر 17 جنوری 2024 کو فرید آباد میں جی ایم (سی ایس آر اور سسٹین ایبل ڈیولپمنٹ)، این ایچ پی سی اور ریٹائرڈ میجر جنرل وجے کرشنا، ممبر، منیجنگ کمیٹی، چشائر ہوم انڈیاکی جانب سے جناب اتم لال، ڈائریکٹر (عملہ) این ایچ پی سی اور ایگزیکٹو ڈائریکٹر (سی ایس آر اینڈ ایس ڈی) کی موجودگی میں دستخط کیےگئے ۔

 

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image001OLNK.jpg

 

*****

ش ح ۔ ع ح  ۔ ج ا

U. No.3731


(Release ID: 1997175) Visitor Counter : 75


Read this release in: English , Hindi , Tamil , Telugu