بجلی کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

آر ای سی نے مالی سال 23-2022 کے لیے مالیاتی رپورٹنگ میں بہترین کارکردگی کے لیےآئی سی اے آئی ایوارڈ حاصل کیا

Posted On: 18 JAN 2024 11:05AM by PIB Delhi

آر ای سی لمیٹڈ،ایک  مہارتنا پبلک سیکٹر یونٹ اور وزارت بجلی کے تحت ایک سرکردہ این بی ایف سی ادارہ ہے، جسے مالی سال23-2022کے لیے مالیاتی خدمات میں بہترین کارکردگی  کی خاطرآئی سی اے آئی ایوارڈس میں مالی خدمات کے شعبے (بینکنگ اور انشورنس کے علاوہ) کے زمرے کے تحت ‘پلاک’ سے نوازا گیا ہے۔

اس زمرے کے تحت آئی سی اے آئی کی طرف سے دیا جانے والا یہ واحد ایوارڈ ہے اور یہ انتخاب کمپنی کے اکاؤنٹنگ کے طریقوں، افشاء کرنے کی پالیسیوں، مالیاتی بیانات کی پیشکش، سالانہ رپورٹ میں موجود دیگر معلومات اور ہندوستانی اکاؤنٹنگ معیارات، ہدایات اور ضوابط کی تعمیل کی ڈگری کی بنیاد پر کیا گیا ہے۔

ڈائریکٹر (فنانس)، آر ای سی، جناب  اجوئے چودھری؛ ایگزیکٹو ڈائریکٹر (فنانس)، آر ای سی، جناب سنجے کمار؛ اور ایچ او ڈی (فنانس)، آر ای سی، جناب جتن کمار نائک نے رائے پور میں منعقدہ ایک تقریب میں چھتیس گڑھ کے وزیر اعلیٰ وشنو دیو سائی سے ایوارڈحاصل کیا ۔ چھتیس گڑھ کے کابینی وزرا ء ، جناب برج موہن اگروال اور جناب او پی چودھری کے ساتھ ساتھ آئی سی اے آئی کے صدر سی اے انکت سنیل تلاتی، نائب صدر سی اے رنجیت کمار اگروال، ریسرچ کمیٹی کے چیئرمین اور وائس چیئرمین اور آئی سی اے آئی کونسل کے اراکین بھی موجود تھے۔

 

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image001K744.png

 

جناب اجوئے چودھری نے اعزاز ملنے پر اظہار تشکر کیا اور اعلیٰ درجے کے مالیاتی طریقوں کو برقرار رکھنے میں آر ای سی لمیٹڈ کی ٹیم کی لگن کو اجاگر کیا۔

حال ہی میں، آر ای سی کو رسک مینجمنٹ میں اس کی غیر معمولی کارکردگی کے لیے سراہا گیا اور انسٹی ٹیوٹ آف ڈائریکٹرز(آئی او ڈی) کے ذریعہ ‘گولڈن پیکاک ایوارڈ’ سے نوازا گیا۔ اس کے علاوہ  کمپنی کو‘ ڈن اینڈ بریڈاسٹریٹ پی ایس یو  ایوارڈز2023 ’ میں فنانشل سروسز کے زمرے میں ‘بہترین مرکزی پی ایس یو’ ایوارڈ سے نوازا گیا۔

انسٹی ٹیوٹ آف چارٹرڈ اکاؤنٹنٹس آف انڈیا، اپنی ریسرچ کمیٹی کے ذریعے سال 1958 سے مالیاتی رپورٹنگ میں بہترین کارکردگی کے لیےآئی سی اے آئی  ایوارڈز کا انعقاد کر رہا ہے، تاکہ مختلف شعبوں کے اداروں کے ذریعے سالانہ رپورٹس میں مالیاتی اور غیر مالیاتی معلومات کی تیاری اور پیش کش میں بہترین کارکردگی کو تسلیم کیا جا سکے۔

آر ای سی لمیٹڈ کے بارے میں

آر ای سی لمیٹڈ ایک این بی ایف سی ادارہ ہے جو پورے ہندوستان میں بجلی شعبے کی مالی اعانت   اور ترقی پر توجہ مرکوز کرتا ہے۔ 1969 میں قائم ہونے والی، آر ای سی لمیٹڈ نےاپنے کام کاج کا  پچاس سال سے زیادہ عرصہ  مکمل کر لیا ہے ۔ یہ ادارہ ریاستی بجلی بورڈز، ریاستی حکومتوں، مرکزی اور ریاستی بجلی کی افادیتوں، آزاد بجلی پیدا کرنے والوں، دیہی الیکٹرک کوآپریٹیو اور نجی شعبے کی افادیت کو مالی مدد فراہم کرتا ہے۔ اس ادارے کی  کاروباری سرگرمیوں میں بجلی شعبہ  کی مکمل ویلیو چین میں فنانسنگ پروجیکٹس شامل ہیں۔ اس کے علاوہ جنریشن، ٹرانسمیشن، ڈسٹری بیوشن اور قابل تجدید توانائی سمیت مختلف قسم کے منصوبوں شامل ہیں ۔ آر ای سی کی فنڈنگ ہندوستان میں ہر چوتھے بلب کو روشن کرتی ہے۔ آر ای سی نے حال ہی میں فنانسنگ انفراسٹرکچر اور لاجسٹک سیکٹر میں بھی تنوع پیدا کیا ہے۔ موجودہ مالی سال کی پہلی سہ ماہی کے اختتام پر آر ای سی کی لون بک 4.74 لاکھ کروڑ روپے کی ہے۔

*****

 

ش ح ۔ ع ح  ۔ ج ا

U. No.3730


(Release ID: 1997168) Visitor Counter : 86


Read this release in: English , Marathi , Hindi , Tamil