بہت چھوٹی، چھوٹی اور درمیانی صنعتوں کی وزارت

کے وی آئی سی نے کناٹ پلیس، نئی دہلی میں واقع اپنے اہم اسٹور سے ’کھادی سناتن وسترا‘ کا آغاز کیا


'رام اتسو' کے خاص موقع پر، 17 سے 22 جنوری تک 'سناتن وسترا' پر 20 فیصد تک کی رعایت

یوم جمہوریہ کے موقع پر 17 سے 25 جنوری تک کھادی مصنوعات پر 10فیصد سے 60فیصد تک کی  خصوصی رعایت

Posted On: 17 JAN 2024 8:48PM by PIB Delhi

کھادی اور دیہی صنعتوں کے کمیشن (کے وی آئی سی) نے بدھ کے روز 'سناتن کھادی وسترا'  کی ایک نئی رینج شروع کی ہے جس پر 20فیصد رعایت دی جائے گی۔ ، کے وی آئی سی کے چیئرمین جناب منوج کمار نے دہلی کے کناٹ پلیس میں واقع کھادی بھون میں کھادی کے کپڑوں سے بنے ’سناتن وستر‘ کا آغاز کیا۔ سناتن لباس کا ڈیزائن این آئی ایف ٹی میں واقع کھادی سینٹر آف ایکسی لینس (سی او ای کے) میں تیار کیا گیا ہے۔ افتتاحی پروگرام میں میڈیا سے خطاب کرتے ہوئے کے وی آئی سی کے چیئرمین جناب کمار نے کہا کہ کھادی کی تیاری میں کسی قسم کا مکینیکل یا کیمیائی عمل شامل نہیں ہے، اس لیے ہندوستانی روایت کے مطابق تیار کردہ سناتن ملبوسات اپنے آپ میں منفرد ہیں۔ انہوں نے مزید بتایا کہ اس موقع پر کھادی بھون، نئی دہلی 17 سے 25 جنوری 2024 تک سناتن وسترا پر 20فیصد اور کھادی اور  دیہی صنعتوں کی مصنوعات پر 10فیصد سے 60فیصد تک خصوصی رعایت دینے جا رہا ہے۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image002BEBQ.jpg

سناتن وسترا کے آغاز کے موقع پر تقریب سے خطاب کرتے ہوئے، جناب کمار نے کہا کہ بدلتے وقت کے ساتھ، ملک نے وزیر اعظم جناب نریندر مودی کی قیادت میں کھادی کی ایک نئی اور بدلی ہوئی شکل دیکھی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ وزیر اعظم نے کھادی کی تعریف 'قوم کے لیے کھادی، فیشن کے لیے کھادی اوریکسر تبدیلی کے لیے کھادی' کے طور پر کی ہے۔ اس فلسفے کی بنیاد پر ،دورِ جدید کی ضروریات کو مدنظر رکھتے ہوئے کھادی کے ابدی لباس تیار کیے گئے ہیں جو ماضی کی شاندار تاریخ سے حال کے لیے ایک تحفہ ہے۔ انہوں نے اس بات کا اعادہ کیا کہ سناتن وسترا کے آغاز کے ساتھ کے وی آئی سی نوجوانوں کو سودیشی سے جوڑنا چاہتا ہے کیونکہ کھادی کے استعمال میں توسیع اور پھیلاؤ، دیہی ہندوستان میں لاکھوں کاریگروں کی زندگیوں کو بہتر بنانے کا حصہ ہے۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image003JOO7.jpg

جناب کمار نے کہا کہ ہندوستان کی جدوجہد آزادی میں سودیشی تحریک کے دوران محترم باپو نے برطانوی راج کے خلاف جدوجہد کا سب سے مؤثر ہتھیار کھادی کو بنایا تھا، اب وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے کھادی کو اس کی پرانی شان میں بحال کرنے کی ذمہ داری سنبھا لی ہے۔ انہوں نے کہا کہ پچھلے 9 برسوں میں کھادی اور دیہی صنعت کی مصنوعات کا کاروبار 1.34 لاکھ کروڑ روپے سے تجاوز کر چکا ہے۔ کھادی ٹیکسٹائلز کی پیداوار 880 کروڑ روپے سے بڑھ کر 3000 کروڑ روپے اور کھادی مصنوعات کی فروخت 1170 کروڑ روپے سے بڑھ کر 6000 کروڑ روپے تک پہنچ گئی ہے۔ یہی نہیں کھادی مہوتسو کے دوران دہلی کے کناٹ پلیس کے شو روم میں ایک دن میں ڈیڑھ کروڑ روپے کی فروخت ہوئی اور کھادی بھنڈار میں ایک ماہ میں 25 کروڑ روپے کی فروخت ہوئی۔ سب سے بڑی بات یہ ہے کہ دہلی کے آئی آئی ٹی ایف میں 14 دنوں میں 15 کروڑ روپے کی کھادی کی بکری ہوئی، جو اپنے آپ میں ایک ریکارڈ ہے۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image004ZCIO.jpg

************

 

 

ش ح۔ع م  ۔ م  ص

 (U: 3724)



(Release ID: 1997139) Visitor Counter : 66


Read this release in: English , Hindi , Punjabi , Telugu