سٹرک ٹرانسپورٹ اور شاہراہوں کی وزارت

جناب نتن گڈکری نے کہا کہ سڑک سلامتی حکومت کی اولین ترجیح ہے اور 2030 تک حادثات میں ہونے والی اموات کو 50 فیصد تک کم کرنے کا ہدف

Posted On: 16 JAN 2024 1:03PM by PIB Delhi

سڑک ٹرانسپورٹ اور شاہراہوں کے مرکزی وزیر جناب نتن گڈکری نے کہا کہ سڑک سلامتی حکومت کی اولین ترجیح ہے اور 2030 تک حادثات میں ہونے والی اموات کو 50 فیصد تک کم کرنے کا ہدف ہے۔ ‘روڈ سیفٹی –انڈین روڈس @2030- ریزنگ دی بار آف سیفٹی ’ کے موضوع پر سی آئی آئی کے قومی کنکلیو سے خطاب کرتے ہوئے جناب گڈکری نے کہا کہ ‘روڈ سیفٹی کے 4 ایز’- انجینئرنگ (سڑک اور گاڑیوں کی انجینئرنگ)- انفورسمنٹ- ایجوکیشن اور ایمرجنسی میڈیکل سروس کو مضبوط بنانے کے ساتھ سماجی رویے میں تبدیلی بہت اہم ہے۔ انہوں نے سڑک سلامتی  کو بڑھانے کے لیے تمام فریقوں کے تعاون پر زور دیا۔

 

مرکزی وزیر نے کہا کہ سڑک حادثات 2022 کی تازہ ترین رپورٹ کے مطابق 4.6 لاکھ سڑک حادثات ہوئے ہیں، 1.68 لاکھ اموات اور 4 لاکھ شدید زخمی ہوئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہر گھنٹے میں 53 سڑک حادثات اور 19 اموات ہوتی ہیں۔

جناب گڈکری نے کہا کہ سڑک حادثات میں 12 فیصد اضافہ ہوا ہے، سڑک حادثات میں ہونے والی اموات میں 10 فیصد اضافہ ہوا ہے جس کے نتیجے میں جی ڈی پی کو 3.14 فیصد کا سماجی اور اقتصادی نقصان ہوا ہے۔ انہوں نے کہا کہ 60 فیصد اموات 18 سے 35 سال کی عمر کے نوجوانوں کی ہوتی ہیں۔انہوں نے کہا کہ حادثے میں ہونے والی  موت ایک خاندان میں روٹی کمانے والے کا نقصان، آجر کو پیشہ ورانہ نقصان اور معیشت کو مجموعی نقصان ہے۔

جناب گڈکری نے کہا کہ شہریوں کے درمیان اچھے ٹریفک رویے کے لیے انعامات کے نظام کے ناگپور میں مثبت نتائج برآمد ہوئے ہیں۔ مرکزی وزیر نے ڈرائیوروں کی آنکھوں کی باقاعدگی سے جانچ پر زور دیا اور اداروں سے کہا کہ وہ اپنی کارپوریٹ سماجی ذمہ داری کے حصے کے طور پر اس کے لیے مفت کیمپوں کا اہتمام کریں۔ انہوں نے کہا کہ اسکولوں، کالجوں میں تعلیم اور بیداری، این جی او، اسٹارٹ اپس، ٹیکنالوجی فراہم کرنے والوں، آئی آئی ٹی، یونیورسٹیوں، ٹریفک اور ہائی وے اتھارٹیز کے ساتھ تعاون روڈ سیفٹی کے بہترین طور  طریقوں کو عام کرنے کا راستہ ہے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

ش ح۔ ف ا۔ع ن

(U: 3656)

 



(Release ID: 1996584) Visitor Counter : 81