سماجی انصاف اور تفویض اختیارات کی وزارت
شمولیت کو تقویت دینا: ڈی ای پی ڈبلیو ڈی اور این ایچ آر ڈی این ،دیویانگ جنوں کے لیے روزگار کے مواقع بڑھانے کی فورسز میں شامل ہوئی
Posted On:
16 JAN 2024 12:06PM by PIB Delhi
ایک تاریخی پہل میں، معذور افراد کو بااختیار بنانے کے محکمہ (ڈی ای پی ڈبلیو ڈی) اور نیشنل ہیومن ریسورس ڈیولپمنٹ نیٹ ورک (این ایچ آر ڈی این) نے گوا میں بین الاقوامی پرپل میلے کے اختتامی دن ایک مفاہمت نامے پر دستخط کیے ۔ اس اسٹریٹجک تعاون کا مقصد اختراعی پی ایم-ڈی اے کے ایس ایچ-ڈی ای پی ڈبلیو ڈی ڈیجیٹل پورٹل کے ذریعے دیویانگ جنوں کے لیے روزگار کے مواقع کو بڑھانا ہے۔

یہ ایم او یو ،محکمہ کی رسائی کو بڑھانے، ملک بھر میں ایچ آر پیشہ ور افراد کے ساتھ روابط کو فروغ دینے میں ایک اہم قدم کی نشاندہی کرتا ہے۔ اس کا مقصد دیویانگ جنوں کے لیے روزگار کے بامعنی مواقع فراہم کرنے کی کوششوں کو بڑھانا ہے، اور زیادہ جامع اور متنوع افرادی قوت کو فروغ دینا ہے۔
*******
ش ح ۔ ع ح
(U: 3654)
(Release ID: 1996574)
Visitor Counter : 102