محنت اور روزگار کی وزارت

نومبر 2023 میں ای ایس آئی اسکیم کے تحت 15.92 لاکھ نئے ورکرز کا اندراج


پچیس  سال کی عمر تک کے 7.47 لاکھ نوجوان ملازمین کا نیا رجسٹریشن ہوا

ای ایس آئی  اسکیم میں 3.17 لاکھ خاتون ملازمین نے اندراج کیا

نومبر 2023میں ای ایس آئی اسکیم کے تحت تقریباً 20,830 نئے ادارے رجسٹرڈ ہوئے

نومبر2023 میں ای ایس آئی اسکیم کے فوائد 58 مخنث ملازمین تک پہنچائے گئے

Posted On: 16 JAN 2024 11:05AM by PIB Delhi

ای ایس آئی سی کے تنخواہ کے عارضی اعداد و شمار سے پتہ چلتا ہے کہ نومبر 2023 میں 15.92 لاکھ نئے ملازمین شامل کیے گئے ہیں۔

نومبر 2023 میں تقریباً 20,830 نئے اداروں کو رجسٹرڈ کیا گیا ہے اور انہیں ایمپلائز اسٹیٹ انشورنس اسکیم کے تحت سماجی تحفظ کے تحت لایا گیا ہے، اس طرح مزید ورکرز کی کوریج کو یقینی بنایا گیا ہے۔

اعداد و شمار واضح طور پر ظاہر کرتے ہیں کہ ملک کے نوجوانوں کے لیے مزید ملازمتیں پیدا کی گئی ہیں کیونکہ ماہ کے دوران شامل کیے گئے کل 15.92 لاکھ ملازمین میں سے 7.47 لاکھ ملازمین جو کل رجسٹریشن کا 47 فیصد بنتے ہیں 25 سال کی عمر تک کے ہیں۔

تنخواہ کے اعداد و شمار کے صنفی تجزیہ سے پتہ چلتا ہے کہ نومبر 2023 میں خواتین کا خالص اندراج 3.17 لاکھ رہا ہے۔ اعداد و شمار سے پتہ چلتا ہے کہ نومبر 2023 کے مہینے میں کل 58 مخنث افراد نے بھی ای ایس آئی اسکیم کے تحت رجسٹریشن کرایا ہے۔ اس سے ظاہر ہوتا ہے کہ ای ایس آئی سی معاشرے کے ہر طبقے تک اپنے فوائد پہنچانے کے لیے پرعزم ہے۔

تنخواہ کا  ڈیٹا عارضی ہے کیونکہ ڈیٹا جنریشن ایک مسلسل عمل ہے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

ش ح۔ ف ا۔ع ن

(U: 3650)



(Release ID: 1996573) Visitor Counter : 47