صدر جمہوریہ کا سکریٹریٹ
صدر جمہوریہ ہند نے میگھالیہ گیمز کے 5ویں ایڈیشن کا افتتاح کیا
تنوع ہمارے ملک کا حسن ہے اور ہمیں کھیلوں کے میدان میں ہندوستان کی عالمی شبیہ کو مزید فروغ دینے کے لیے اس کا استعمال کرنا چاہیے: صدر جمہوریہ مرمو
Posted On:
15 JAN 2024 7:23PM by PIB Delhi
صدر جمہوریہ ہند، محترمہ دروپدی مرمو نے آج (15 جنوری، 2024) میگھالیہ کے تورا میں میگھالیہ گیمز کے 5ویں ایڈیشن کا افتتاح کیا۔
اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے صدر جمہوریہ نے کہا کہ شمال مشرقی خطہ میں کھیلوں اور کھلاڑیوں کی ترقی کی زبردست صلاحیت موجود ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ خطہ روایتی طور پر مضبوط کھیلوں کی ثقافت رکھتا ہے۔
صدر جمہوریہ نے کہا کہ تنوع ہمارے ملک کا حسن ہے اور ہمیں کھیلوں کے میدان میں ہندوستان کی عالمی شبیہ کو مزید فروغ دینے کے لیے اس کا استعمال کرنا چاہیے۔ انہوں نے قبائلی علاقوں کے ٹیلنٹ کو سپورٹ کرنے اور انہیں پیشہ ور کھلاڑی بننے کے لیے تیار کرنے کی ضرورت پر زور دیا۔
صدر جمہوریہ کو یہ جان کر خوشی ہوئی کہ شمال مشرقی معاشرہ خواتین کو کھیلنے اور ایک پیشہ کے طور پر اس میں شامل ہونے کی ترغیب دیتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ شمال مشرقی خطہ نے کئی عظیم خواتین کھلاڑی پیدا کیے ہیں۔ انہوں نے اس خطے میں ایڈونچر اسپورٹس اور ایڈونچر ٹورزم کے امکانات اور اسے ترجیحی بنیادوں پر تلاش کرنے اور اس سے فائدہ اٹھانے کی ضرورت پر بھی زور دیا۔
صدر جمہوریہ نے کہا کہ ہندوستان کی کھیلوں کی ثقافت نے حالیہ برسوں میں کافی ترقی کی ہے۔ حکومت کے نئے اقدامات اور کھلاڑیوں کی حوصلہ افزائی کے ساتھ، ہندوستانی کھلاڑی اب عالمی مقابلوں میں پہلے سے کہیں زیادہ تمغے جیت رہے ہیں۔ کھیلو انڈیا جیسے پروگرام مستقبل کے کھیلوں کے چمپئنز کی شناخت کرنے اور انہیں تیار کرنے میں مدد کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہندوستان نے بڑے پیمانے پر بین الاقوامی کھیلوں اور دیگر مقابلوں کی میزبانی کرنے کی اپنی صلاحیت کا بھی مظاہرہ کیا ہے۔
صدر جمہوریہ نے بچوں اور نوجوانوں پر زور دیا کہ وہ کم از کم ایک کھیل سیکھیں اور کھیلوں کی سرگرمیوں میں حصہ لیں۔ انہوں نے کہا کہ وہ کھیلوں کو کیریئر کے طور پر اختیار کریں یا نہ کریں لیکن ایک ساتھ کھیلنے سے ان کی شخصیت میں ٹیم اسپرٹ اور مسابقت پیدا ہوگی اور وہ جسمانی اور ذہنی طور پر فٹ رہیں گے۔
صدر جمہوریہ نے کہا کہ ریاست کے مختلف حصوں میں ان کھیلوں کے انعقاد کا حکومت کا فیصلہ ایک خوش آئند قدم ہے اور اس سے عوام میں اس طرح کے مقابلوں کی وسیع تر رسائی کو یقینی بنایا جائے گا۔ انہوں نے اعتماد کا اظہار کیا کہ میگھالیہ گیمز جیسے ایونٹس کھلاڑیوں کو بہترین کارکردگی کے لیے ترغیب دیں گے، مسابقت کو فروغ دیں گے اور کھیلوں کا ایک متحرک ماحولیاتی نظام تشکیل دیں گے۔
صدر جمہوریہ کی تقریر دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں
*****
ش ح – ق ت
U: 3639
(Release ID: 1996407)
Visitor Counter : 126