مواصلات اور اطلاعاتی ٹیکنالوجی کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

انڈیا پوسٹ پیمنٹس بینک نے آٹھ کروڑ صارفین کے سنگ میل کی کامیابی کا جشن منایا!

Posted On: 15 JAN 2024 3:42PM by PIB Delhi

انڈیا پوسٹ پیمنٹس بینک (آئی پی پی بی )نے فخر کے ساتھ ایک اہم سنگ میل کے حصول کا اعلان کیا ہے، جس کے آٹھ کروڑ صارفین اب اس کی اختراعی اور جامع مالی خدمات سے مستفید ہو رہے ہیں۔

اپنے قیام کے بعد سے،آئی پی پی بی ملک کے کونے کونے تک قابل رسائی اور سستی بینکنگ حل فراہم کرنے کے لیے وقف ہے۔ آٹھ کروڑ صارفین تک پہنچنے کی یہ شاندار کامیابی ہندوستان کے لوگوں کے آئی پی پی بی پر کئے  گئے اعتماد اور بھروسے کی عکاسی کرتی ہے۔ انڈیا پوسٹ پیمنٹس بینک کا قیام مالی خلا کو پُر کرنے، محروم آبادی کو بااختیار بنانے اور روایتی اور ڈیجیٹل بینکنگ خدمات کے امتزاج کے ذریعے مالی شمولیت کو آگے بڑھانے کے لیے ایک اسٹریٹجک اقدام تھا۔

مالی شمولیت کے عزم کے ساتھ، آئی پی پی بی نے متنوع آبادیوں کے افراد کو بااختیار بنانے میں اہم کردار ادا کیا ہے، بشمول وہ لوگ جو دور دراز اور پسماندہ علاقوں میں مقیم ہیں۔ ڈیجیٹل بینکنگ خدمات پر بینک کی توجہ نے بغیر کسی رکاوٹ کے لین دین میں سہولت فراہم کی ہے، جس سے بینکاری خدمات کو آبادی کے وسیع میدان میں قابل رسائی بنایا گیا ہے۔

"ہمیں یہ اعلان کرتے ہوئے خوشی ہو رہی ہے کہ انڈیا پوسٹ پیمنٹس بینک نے 8 کروڑ صارفین کے سنگ میل کو حاصل کر لیا ہے۔ آئی پی پی بی کے ایم ڈی اور سی ای او (عبوری) اور سی او او جناب  ایسوارن وینکٹیشورن نے کہا کہ یہ کامیابی ہر ہندوستانی کو چاہے ان کے مقام یا سماجی و اقتصادی حیثیت سے قطع نظر  بینکنگ خدمات دستیاب کرنے کے ہمارے مشن کا ثبوت ہے۔

آئی پی پی بی کے صارفین پر مرکوز نقطہ نظر ، ڈاک خانوں  کے وسیع نیٹ ورک کے ساتھ مل کر، اس سنگ میل میں نمایاں تعاون دیا  ہے۔ بینک مالی شمولیت کو آگے بڑھانے، جدید مصنوعات متعارف کرانے اور آنے والے سالوں میں صارفین کے تجربے کو بڑھانے کے لیے پرعزم ہے۔

جیسا کہ ہم اس کامیابی کا جشن منا رہے  ہیں، ہم اپنے صارفین، اسٹیک ہولڈرز، اور آئی پی پی بی اور محکمہ پوسٹس کی سرشار ٹیم کا ان کی غیر متزلزل حمایت کے لیے شکریہ ادا کرتے ہیں۔ مالی طور پر شامل ہندوستان کی طرف سفر جاری ہے، اور آئی پی پی بی سب سے آگے ہے، جو قابل رسائی بینکنگ خدمات کے ذریعے مثبت تبدیلی لا رہا ہے۔

انڈیا پوسٹ پیمنٹ بینک کے بارے میں

انڈیا پوسٹ پیمنٹس بینک (آئی پی پی بی)محکمہ ڈاک، وزارت مواصلات کے تحت 100فیصد ایکویٹی کے ساتھ حکومت ہند کی ملکیت میں قائم کیا گیا ہے۔ آئی پی پی بی کا آغاز 1 ستمبر 2018 کو کیا گیا تھا۔ یہ بینک ہندوستان میں عام آدمی کے لیے سب سے زیادہ قابل رسائی، سستی اور قابل اعتماد بینک بنانے کے وژن کے ساتھ قائم کیا گیا ہے۔ انڈیا پوسٹ پیمنٹس بینک کا بنیادی مینڈیٹ غیر بینک شدہ اور کم بینک والے لوگوں کے لیے رکاوٹوں کو دور کرنا اور 155,000 پوسٹ آفس (دیہی علاقوں میں 135,000) اور 300,000 ڈاک ملازمین پر مشتمل پوسٹل نیٹ ورک کا فائدہ اٹھاتے ہوئے آخری میل تک پہنچنا ہے۔

آئی پی پی بی کی رسائی اور اس کا آپریٹنگ ماڈل انڈیا اسٹیک کے کلیدی ستونوں پر بنایا گیا ہےسی بی ایس  سے مربوط اسمارٹ فون اور بائیو میٹرک ڈیوائس کے ذریعے صارفین کی دہلیز پر سادہ اور محفوظ طریقے سے پیپر لیس-کاغذ کے بغیر ، کیش لیس-نقدی کے بغیر  اور پریزنس لیس -جسمانی موجودگی کے بغیر بینکنگ کو قابل بنانا ہے۔ سستی اختراع کا فائدہ اٹھاتے ہوئے اور عوام کے لیے بینکنگ کی آسانی پر زیادہ توجہ کے ساتھ، آئی پی پی بی 13 زبانوں میں دستیاب بدیہی انٹرفیس کے ذریعے آسان اور سستی بینکنگ حل فراہم کرتا ہے۔

یہ کم نقدی کی معیشت کو تقویت فراہم کرنے اور ڈیجیٹل انڈیا کے وژن میں حصہ ڈالنے کے لیے پرعزم ہے۔ ہندوستان تب ترقی کرے گا جب ہر شہری کو مالی طور پر محفوظ اور بااختیار بننے کا مساوی موقع ملے گا۔ ہمارا نصب العین سچ ہے – ہر گاہک اہم ہے، ہر لین دین اہم ہے اور ہر ڈپازٹ قیمتی ہے۔

ویب سائٹ: www.ippbonline.com

سوشل میڈیا ہینڈلس:

ٹویٹرhttps://twitter.com/IPPBOnline

انسٹاگرام  – https://www.instagram.com/ippbonline

لنکڈ ان  – https://www.linkedin.com/company/india-post-paymentsbank

فیس بک  – https://www.facebook.com/ippbonline

کووhttps://www.kooapp.com/profile/ippbonline

یو ٹیوب- https://www.youtube.com/@IndiaPostPaymentsBank

 

*********

 

U.NO. 3621

(ش ح۔ام۔)


(Release ID: 1996277) Visitor Counter : 219


Read this release in: English , Hindi , Marathi , Bengali