وزارت دفاع

کولکاتا کے میسرز ٹیٹا گڑھ ریل سسٹمز لمیٹڈ میں جہازوں کو کھینچنے والی 25 ٹی بولارڈ  کشتی، بھیشم کا افتتاح

Posted On: 14 JAN 2024 5:39PM by PIB Delhi

جنگی جہازوں کی تعمیر کے سپرنٹنڈنٹ (کولکاتا) کوموڈور ایس شری کمار نے 14 جنوری، 2024 کو کولکاتا کے میسرز ٹیٹا گڑھ ریل سسٹمز لمیٹڈ (ایم/ایس ٹی آر ایس ایل) میں جہازوں کو کھینچنے والی 25 ٹی بولارڈ پل (بی پی) ٹگ (کشتی)، بھیشم کا افتتاح کیا۔ جہازوں کو  کھینچنے والی یہ کشتی حکومت ہند کی ’’میک ان انڈیا‘‘ پہل کا ایک قابل فخر پرچم بردار ہے۔

چھ 25 ٹی بی پی ٹگز کی تعمیر اور فراہمی کا معاہدہ میسرز ٹی آر ایس ایل، کولکاتا کے ساتھ حکومت ہند کی ’’آتم نر بھر بھارت‘‘ پہل کے موافق مکمل ہوا۔ جہازوں کو کھینچنے والی یہ کشتیاں انڈین رجسٹر آف شپنگ (آئی آر ایس) کی درجہ بندی کے قوانین کے تحت بنائی جا رہی ہیں۔ جہازوں کو کھینچنے والی ان کشتیوں کی دستیابی بحری جہازوں اور آبدوزوں کو بحری جہازوں اور آبدوزوں کی برتھنگ اور ان برتھنگ کے دوران، چاروں طرف سے گھرے ہوئے آبی علاقے میں جہازوں کو موڑنے اور چلانے کے دوران مدد فراہم کرکے ہندوستانی بحریہ کے آپریشنل وعدوں کو تقویت فراہم کرے گی۔ جہازوں کو کھینچنے والی یہ کشتیاں لنگر انداز ہونے کے ساتھ ساتھ بحری جہازوں کو آگ بجھانے میں مدد بھی فراہم کریں گی اور ان میں تلاش اور بچاؤ کی محدود کارروائیوں کو انجام دینے کی صلاحیت بھی ہوگی۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/Pix(1)TugBhishmQPSX.jpg

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/Pix(3)GpPhotoENJ6.jpg

*****

ش ح – ق ت

U: 3589



(Release ID: 1996072) Visitor Counter : 66


Read this release in: English , Hindi , Bengali