صدر جمہوریہ کا سکریٹریٹ
صدر جمہوریہ ہند 15 جنوری سے 17 جنوری تک میگھالیہ اور آسام کا دورہ کریں گی
Posted On:
14 JAN 2024 6:05PM by PIB Delhi
صدر جمہوریہ ہند محترمہ دروپدی مرمو 15 سے 17 جنوری، 2024 تک میگھالیہ اور آسام کا دورہ کریں گی۔
صدر جمہوریہ 15 جنوری کو پی اے سنگما اسٹیڈیم، تورا میں میگھالیہ گیمز کا افتتاح کریں گی۔
صدر جمہوریہ 16 جنوری کو بلجیک ہوائی اڈے، تورا میں سیلف ہیلپ گروپس کے اراکین سے خطاب کریں گی اور ورچوئل طریقے سے نئے انٹیگریٹڈ ایڈمنسٹریشن کمپلیکس، تورا کا سنگ بنیاد رکھیں گی۔ اسی دن، وہ ماوفلانگ میں ایک اجتماع سے خطاب کریں گی اور اپ گریڈ کیے گئے رونگجینگ منگسانگ ایڈوکگری روڈ اور میرانگ رانی گوڈاؤن ازرا روڈ کا ورچوئل طریقے سے افتتاح کریں گی اور ساتھ ہی شیلانگ چوٹی کے روپ وے اور کونگتھونگ، ماولنگوٹ اور کڈنگرم کے گاؤوں میں سیاحوں کی رہائش گاہ کا سنگ بنیاد رکھیں گی۔ شام کو صدر جمہوریہ میگھالیہ حکومت کی طرف سے راج بھون، شیلانگ میں ان کے اعزاز میں دیے جانے والے ایک شہری استقبالیہ میں شرکت کریں گی۔
صدر جمہوریہ 17 جنوری کو آسام کے ترالنگسو، دیفو میں کاربی یوتھ فیسٹیول کی گولڈن جوبلی تقریبات میں شرکت کریں گی۔
*****
ش ح – ق ت
U: 3588
(Release ID: 1996056)
Visitor Counter : 101