سائنس اور ٹیکنالوجی کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

سائنس، ٹیکنالوجی اور جدت طرازی کے میدان میں 2024 كے راشٹریہ وگیان پُرسکار کے تحت نامزدگیوں کا اعلان


چار زمروں یعنی وگیان رتن، وگیان شری، وگیان یووا اور وگیان ٹیم میں چھپن (56) ایوارڈوں کا اعلان کیا گیا

ایوارڈوں کا اعلان نیشنل ٹیکنالوجی ڈے 11 مئی 2024 پر کیا جائے گا

Posted On: 14 JAN 2024 10:54AM by PIB Delhi

حکومت ہند نے سائنس، ٹیکنالوجی اور جدت طرازی کے شعبے میں "راسٹریہ وگیان پرسکار" کا اعلان کیا ہے۔ نیشنل ایوارڈ كے ذریعہ محققین، تکنیکی ماہرین اور جدت طرازوں کی شاندار اور متاثر کن سائنسی، تکنیکی اور اختراعی شراکت کو تسلیم کیا جاتا ہے۔

سائنس، ٹیکنالوجی اور ٹیکنالوجیائی قیادت میں اختراعات کے مختلف شعبوں میں انفرادی لوگوں یا ٹیموں کی خاطر راشٹریہ وگیان پرسکار کے لیے نامزدگیاں اور درخواستیں طلب کی جاتی ہیں۔

Image

ایوارڈز درج ذیل چار زمروں میں دیئے جائیں گے:

1۔ وگیان رتن (وی آر): سائنس اور ٹکنالوجی کے متعینہ شعبے میں تا حیات کامیابیوں اور خدمات کے اعتراف میں زیادہ سے زیادہ تین ایوارڈ دیے جائیں گے۔

2۔ وگیان شری (وی ایس): سائنس اور ٹکنالوجی کے متعینہ شعبے میں نمایاں خدمات کے اعتراف میں زیادہ سے زیادہ 25 ایوارڈ دیے جائیں۔

3۔ وگیان یووا: شانتی سوروپ بھٹناگر (وی وائی- ایس ایس بی) ایوارڈ: سائنس اور ٹکنالوجی کے متعینہ شعبے میں غیر معمولی خدمات انجام دینے والے نوجوان سائنسدانوں کو تسلیم كرنے اور ان کی حوصلہ افزائی کے لیے زیادہ سے زیادہ 25 ایوارڈ دیے جائیں گے۔

4۔ وگیان ٹیم (وی ٹی) ایوارڈ: تین یا اس سے زیادہ سائنسدانوں/محققین/ جدت طرازوں پر مشتمل ٹیم کو زیادہ سے زیادہ تین ایوارڈز دیئے جا سکتے ہیں جنہوں نے سائنس اور ٹیکنالوجی کے متعینہ شعبے میں ٹیم كی شكل میں کام کرتے ہوئے غیر معمولی خدمات انجام دی ہیں۔

راشٹریہ وگیان پراسکار مندرجہ ذیل 13 شعبوں یعنی فزکس، کیمسٹری، بائیولوجیکل سائنسز، ریاضی اور کمپیوٹر سائنس، ارضیتی علوم، میڈیسن، انجینئرنگ سائنسز، زرعی علوم، ماحولیاتی علوم، ٹیکنالوجی اور جدت طرازی، جوہری توانائی، خلائی سائنس اور ٹیکنالوجی اور دیگرمیں دیا جائے گا۔

ان ایوارڈوں کے لیے نامزدگیاں وزارت داخلہ کے ایوارڈ پورٹل (https://awards.gov.in/)

پر 14 جنوری 2024 سے 28 فروری 2024 تک مدعو کی گءی ہیں۔ عام رہنما خطوط اور آر وی پی کی تفصیلات ایوارڈز پورٹل پر دستیاب ہیں۔ اس سال یہ ایوارڈز سائنس اور ٹکنالوجی کی وزارت کے تحت کونسل آف سائنٹفک اینڈ انڈسٹریل ریسرچ  کے ذریعہ ترتیب دیئے جارہے ہیں۔

ایوارڈوں کا اعلان 11 مئی 2024 (نیشنل ٹیکنالوجی ڈے) کو کیا جائے گا۔ تمام زمروں کے لیے ایوارڈ کی تقریب 23 اگست 2024 (قومی خلائی دن) کو منعقد ہوگی۔

***

ش ح۔ ع س۔ ک ا


(Release ID: 1995966) Visitor Counter : 118