سائنس اور ٹیکنالوجی کی وزارت

این ایچ-66 ممبئی-گوا قومی شاہراہ پر ہندوستان کی پہلی قومی شاہراہ اسٹیل سلیگ روڈ سیکشن کا افتتاح کیا گیا


سی ایس آئی آر-سی آر آر آئی کی اسٹیل سلیگ روڈ ٹیکنالوجی ملک میں مضبوط اور آر سی او ماحول دوست قومی شاہراہیں بنانے کی راہ ہموار کر رہی ہے: ڈاکٹر وی کے سرسوت

Posted On: 13 JAN 2024 8:28PM by PIB Delhi

  نیتی آیوگ کے رکن (ایس اینڈ ٹی) ڈاکٹر وی کے سرسوت نے آج این ایچ-66 ممبئی-گوا قومی شاہراہ پر ہندوستان کے پہلے قومی شاہراہ اسٹیل سلیگ روڈ سیکشن کا افتتاح کیا۔ ڈاکٹر سرسوت نے کہا کہ سی ایس آئی آر-سینٹرل روڈ ریسرچ انسٹی ٹیوٹ (سی ایس آئی آر-سی آر آر آئی) کی تیار کردہ ا سٹیل سلیگ روڈ ٹیکنالوجی اسٹیل کی صنعتوں کے فضلے کو دولت میں تبدیل کر رہی ہے اور نیشنل ہائی ویز اتھارٹی آف انڈیا (این ایچ اے آئی)  کوملک میں مضبوط اور ماحول دوست قومی شاہراہیں تعمیر کرنے میں مدد کر رہی ہے۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image001F6CU.jpg

سی ایس آئی آر-سی آر آر آئی کی تکنیکی رہنمائی کے تحت جے ایس ڈبلیو ، این ایچ-66 ممبئی-گوا کے انڈا پور-پنول سیکشن پر ایک کلومیٹر طویل چار لین اسٹیل سلیگ روڈ سیکشن کی تعمیر کی ہے۔ اس سڑک کی تعمیر کے لیے تقریباً 80,000 ٹن کونارک اسٹیل سلیگ کو جے ایس ڈبلیو اسٹیل ڈالوی، رائے گڑھ پلانٹ میں پروسیسڈ اسٹیل سلیگ ایگریگیٹس کے طور پر تبدیل کیا گیا۔ پروسیس شدہ اسٹیل سلیگ ایگریگیٹس مختلف مکینیکل خصوصیات کے لحاظ سے قدرتی مجموعوں سے بہتر ہیں اور قدرتی مجموعوں کی جگہ سڑک کی تمام تہوں میں اسٹیل سلیگ سڑک کی تعمیر کے لیے استعمال ہوتے ہیں۔ سڑک میں آر ایچ ایس اور ایل ایچ ایس کیریج ویز میں ایک ہی جگہ پر بٹومینس اور سیمنٹ کنکریٹ اسٹیل سلیگ روڈ سیکشن ہے۔ اس سڑک کے حصے پر، تمام تہوں میں سیمنٹ کنکریٹ کی سڑک کی تعمیر کے لیے پروسیس شدہ اسٹیل سلیگ ایگریگیٹس اور سلیگ سیمنٹ کا استعمال کیا گیا ہے۔

 

A highway with cars and trucksDescription automatically generated

جے ایس ڈبلیو اسٹیل لمیٹڈکےچیف آپریٹنگ آفیسر جناب جی ایس راٹھورنے سی ایس آئی آر-سی آر آر آئی کی طرف سے کی جانے والی کوششوں اور اس پروجیکٹ کو کامیاب بنانے میں این ایچ اے آئی سے حاصل کردہ تعاون کی  ستائش کی۔

سی ایس آئی آر-سی آر آر آئی کے ڈائریکٹر ڈاکٹر منورنجن پریدا نے کہا کہ سی ایس آئی آر-سی آر آر آئی ، وزارت اسٹیل کے ایک سپانسر شدہ تحقیقی پروجیکٹ کے تحت، اسٹیل سلیگ سڑک کی تعمیر میں پروسیسڈ اسٹیل سلیگ کے استعمال کے لیے قومی رہنما خطوط تیار کر رہا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ سی ایس آئی آر-سی آر آر آئی نے اسٹیل کی مختلف صنعتوں کے ساتھ مل کر گجرات، جھارکھنڈ اور اروناچل پردیش میں سڑک کی تعمیر میں اسٹیل سلیگ کا کامیابی سے استعمال کیا ہے۔ 

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image003O9PN.jpg

این ایچ اے آئی کے ریجنل آفیسر، ممبئی اور چیف جنرل منیجر،جناب انشومالی سریواستو نے کہا کہ اسٹیل سلیگ روڈ سیکشن اپنی نئی تکنیکی خصوصیات اور غیر معمولی کارکردگی کے لیے جانا جاتا ہے، اور نیشنل ہائی ویز اتھارٹی آف انڈیا (این ایچ اے آئی) کی جانب سے تعریف حاصل کی ہے۔ سی ایس آئی آر-سی آر آر آئی کے پرنسپل سائنسداں جناب ستیش پانڈے اور اسٹیل سلیگ روڈ پروجیکٹ کے پروجیکٹ لیڈر نے بتایا کہ این ایچ-66 پر بٹومینس اسٹیل سلیگ روڈ این ایچ-66 پر روایتی بٹومینس سڑک کے مقابلے میں 28 فیصد کم موٹائی کے ساتھ بنائی گئی ہے اور جبکہ سیمنٹ کنکریٹ سیکشن ایک جیسی موٹائی پر بنایا گیا ہے۔ دونوں سڑکوں کے حصے یعنی بٹومینس اور سیمنٹ کنکریٹ روایتی سڑکوں کے مقابلے میں تقریباً 32فیصد کفایتی ہیں اور ان میں پائیداری بہتر پائی جاتی ہے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

(ش ح ۔ رض  ۔ ت ع(

3575



(Release ID: 1995930) Visitor Counter : 78


Read this release in: English , Hindi , Marathi