کوئلے کی وزارت
این ایل سی آئی ایل نے اوڈیشہ میں 2400 میگاواٹ کے تھرمل پاور پروجیکٹ بی ایچ ای ایل کو دیا
جھارسوگوڈا ضلع میں پروجیکٹ شروع کیا جائے گا۔ ماحول دوست جدید ترین ٹیکنالوجی استعمال کی جائے گی
تمل ناڈو، اوڈیشہ، کیرالہ اور پوڈوچیری کو کم قیمت کی بجلی سے فائدہ ہوگا
Posted On:
13 JAN 2024 11:34AM by PIB Delhi
وزارت کوئلہ کے تحت ایک نورتن کمپنی، این ایل سی انڈیا لمیٹڈ نے اوڈیشہ کے جھارسوگوڈا ضلع میں 2,400 میگاواٹ کی صلاحیت (3 x 800 میگاواٹ – مرحلہ I) کے پٹ ہیڈ گرین فیلڈ تھرمل پاور پروجیکٹ کو قائم کرنے کے لیے آئی سی بی روٹ کے تحت مسابقتی ٹینڈروں کو مدعو کرنے کے بعد بی ایچ ای ایل (بھیل) کو ای پی سی کا ٹھیکہ دیا ہے۔ یہ منصوبہ الٹرا سپر کریٹیکل ٹیکنالوجی پر مبنی ہے۔ 2400 میگاواٹ کی پوری بجلی تمل ناڈو، اوڈیشہ، کیرالہ اور پوڈوچیری کی ریاستوں کے ساتھ منسلک ہے اور اس سلسلے میں پی پی اے پہلے ہی نافذ ہیں۔
کنٹریکٹ کے دائرہ کار میں انجینئرنگ، مینوفیکچرنگ، سپلائی، 3 x 800 میگاواٹ – مرحلہ I، کے لیے بوائلر، ٹربائن، جنریٹرز، پلانٹس کا توازن، ایف جی جی اور ایس سی آر جیسے آلات کی تعمیر اور کمیشن شامل ہیں۔
اس تھرمل پروجیکٹ کے لیے، این ایل سی انڈیا لمیٹڈ کی 20 ملین ٹن سالانہ (ایم ٹی پی اے) تالابیرا II اور III کانوں سے کوئلہ لنکیج دستیاب ہے جو کہ اوڈیشہ کے جھارسوگوڈا اور سمبل پور اضلاع میں 2020 سے پہلے ہی کام کر رہا ہے۔ منصوبے کے لیے درکار پانی کو ہیرا کڈ ریزروائر سے جوڑا گیا ہے اور پیدا ہونے والی بجلی کو آئی ایس ٹی ایس اور ایس ٹی یو نیٹ ورک کے ذریعہ نکالا جائے گا۔
یہ پروجیکٹ وزارت ماحولیات و جنگلات ( ایم او ای ایف )کے رہنما خطوط کو پورا کرنے کے لیے ایف جی ڈی اور ایس سی آر جیسے جدید ترین آلودگی پر قابو پانے والے آلات کے ساتھ قائم کیا جائے گا۔ بایو ماس ہینڈلنگ سسٹم کے ساتھ ساتھ وزارت بجلی کے رہنما خطوط کے مطابق گرین اقدام کے حصے کے طور پر بایو ماس کی کو فائرنگ کے لیے بوائلرز کو ڈیزائن کیا جائے گا۔
پروجیکٹ کا پہلا یونٹ مالی سال 2028-29 کے دوران شروع ہونے کے لیے مقرر ہے۔ پٹ ہیڈ تھرمل پروجیکٹ ہونے کی وجہ سے، متغیر لاگت مسابقتی ہوگی اور این ایل سی انڈیا، اپنے استفادہ کنندگان کے لیے کم قیمت کی بجلی پیدا کرے گا اور فراہم کرے گا۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
(ش ح ۔ رض ۔ت ع (
3567
(Release ID: 1995812)
Visitor Counter : 84