وزیراعظم کا دفتر
azadi ka amrit mahotsav

وزیر اعظم نے نوی ممبئی میں اٹل بہاری واجپئی سیوری-نہاوا شیوا اٹل سیتو کا افتتاح کیا


تقریباً 17,840 کروڑ روپے کی لاگت سے تعمیر شدہ اٹل سیتو ہندوستان کا سب سے لمبا پل  اور ملک کا سب سے لمبا سمندری پل بھی ہے

Posted On: 12 JAN 2024 7:19PM by PIB Delhi

 وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے آج نوی ممبئی میں اٹل بہاری واجپئی سیوری-نہاوا شیوا اٹل سیتو کا افتتاح کیا۔ جناب مودی نے فوٹو گیلری اور اٹل سیتو کے نمائشی  ماڈل کا جائزہ لیا۔

  ایم ٹی ایچ ایل اٹل سیتو کی تعمیر 17,840 کروڑ روپے سے زیادہ کی لاگت سے کی گئی  ہے اور یہ تقریباً 21.8 کلومیٹرلمبا 6- لین  کا  پُل ہے، جس کی لمبائی سمندرکے اوپر تقریباً 16.5 کلومیٹر  اور زمین پر تقریباً 5.5 کلومیٹر ہے۔

وزیر اعظم نے ایکس پر پوسٹ کیا:

’’اٹل سیتو کا افتتاح کرتے ہوئے خوشی  ہورہی ہے ، جو ہمارے شہریوں کے لیے زندگی کی آسانیوں کو بڑھانے کی سمت  ایک اہم قدم ہے۔ یہ پل سفر کے وقت کو کم کرنے اور کنکٹیوٹی  کوبڑھاوا  دینے کا وعدہ کرتا ہے، جس سے روزانہ کی آمدورفت  آسان ہو جائے گی۔‘‘

وزیر اعظم کے ساتھ مہاراشٹر کے گورنر، جناب رمیش بیس، مہاراشٹر کے وزیر اعلی جناب ایکناتھ شندے اور مہاراشٹر کے نائب وزرائے اعلیٰ جناب دیویندر فڑنویس اور جناب  اجیت پوار بھی موجود تھے۔

اٹل بہاری واجپئی سیوری - نہاوا شیوا اٹل سیتو

وزیر اعظم کا وژن شہری ٹرانسپورٹ بنیادی ڈھانچے اور کنکٹیوٹی کو مضبوط کرکے شہریوں کی’ آمدورفت کو آسان بناکر ‘بہتری لانا ہے ۔ اس تصور کے عین مطابق ممبئی ٹرانس ہاربر لنک (ایم ٹی ایچ ایل)، جسے اب ’اٹل بہاری واجپئی سیوری-نہاوا شیوا اٹل سیتو‘ کا نام دیا گیا ہے، کی تعمیر کی گئی ہے۔ وزیر اعظم نے دسمبر 2016 میں پل کا سنگ بنیاد رکھا تھا۔

اٹل سیتو کی تعمیر  کل 17,840 کروڑ روپے سے زیادہ کی لاگت سے کی گئی  ہے۔ یہ تقریباً 21.8 کلومیٹر لمبا 6 -لین والا پل ہے جس کی لمبائی  سمندر پر تقریباً 16.5 کلومیٹر اورزمین پر تقریباً 5.5 کلومیٹر ہے۔ یہ ہندوستان کا سب سے لمبا اور سب سے لمبا  سمندری پل بھی ہے۔ یہ ممبئی بین الاقوامی ہوائی اڈے اور نوی ممبئی بین الاقوامی ہوائی اڈے کو تیز کنکٹیوٹی  فراہم کرے گا اور ممبئی سے پونے، گوا اور جنوبی ہندوستان کے سفر کے وقت کو بھی کم کرے گا۔ اس سے ممبئی بندرگاہ  اور جواہر لال نہرو بندرگاہ کے درمیان کنکٹیوٹی میں بھی بہتری آئے گی۔

******

 

ش ح۔ ج ق ۔ م  ص

U-NO. 3558


(Release ID: 1995746) Visitor Counter : 108