وزارت اطلاعات ونشریات
azadi ka amrit mahotsav

سکم میں وکست بھارت سنکلپ یاترا شروع

Posted On: 11 JAN 2024 7:00PM by PIB Delhi

پاکیونگ کے ضلع کلکٹر جناب تاشی چوپیل نے آج پاکیونگ یکتین گرام پرشاسن میں منعقدہ ایک تقریب میں باضابطہ طور پر انفارمیشن، ایجوکیشن، اینڈ کمیونی کیشن (آئی ای سی) موبائل وین کا آغاز کیا۔

یہ وین وکست بھارت سنکلپ یاترا (وی بی ایس وائی) میں ایک اہم کردار ادا کرے گی، ایک ملک گیر مہم جس کا مقصد یہ یقینی بنانا ہے کہ ہر گاؤں کو بغیر کسی امتیاز کے سرکاری اسکیموں سے فائدہ پہنچے۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/LaunchAB6J.jpg

انہوں نے تقریب کا آغاز وزیر اعظم جناب نریندر مودی کے ایک ریکارڈ شدہ پیغام کے ساتھ کیا، جس میں سماج کے محروم طبقوں تک پہنچنے اور انہیں مختلف اسکیموں کے مکمل فائدے حاصل کرنے کو یقینی بنانے کے لیے اپنے غیر متزلزل عزم کی تصدیق کی گئی۔

مرکزی حکومت کی طرف سے فراہم کردہ آئی ای سی  وین، پورے پاکیونگ ضلع کا سفر کرے گی اور  ڈیڈیکیٹڈ ٹیموں کے ساتھ، عوام کو مرکزی حکومت کی طرف سے نافذ کردہ اہم  اسکیموں سے واقف کرائے گی۔ 11 جنوری سے 20 جنوری تک، یہ وینز ضلع کے اندر وسیع علاقوں کا احاطہ کریں گی، جس کا مقصد وسیع پیمانے پر بیداری  پیدا کرنا اور زیادہ سے زیادہ اثر ڈالنا ہے۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/oathfinal21U2.jpg

پروگرام کے دوران، جناب  رابن پی ڈی سیوا نے وکست بھارت کے لیے عہد کرنے میں تمام حاضرین کی قیادت کی۔ اس تقریب میں ضلع کی نمایاں خواتین اور کھیلوں کی مقامی شخصیات کی کامیابی کے  اعزاز میں ایک خصوصی تقریب بھی شامل تھی۔

وکست بھارت سنکلپ یاترا (وی بی ایس وائی) ایک اختراعی پہل ہے جو مختلف شہریوں پر مبنی اسکیموں کے بارے میں بیداری پیدا کرنے کے لیے وقف ہے۔ اپنی آؤٹ ریچ سرگرمیوں کے ذریعے، یہ ملک گیر مہم ان اسکیموں کے وسیع پیمانے پر نفاذ کو یقینی بنانے کی کوشش کرتی ہے۔ مزید برآں، سرگرمیوں کے حصے کے طور پر، پاکیونگ بازار میں ایک صفائی مہم چلائی گئی، جس میں کمیونٹی کے ہر فرد کو شامل کیا گیا۔ شرکاء نے اس پہل میں سرگرمی سے حصہ لیا، کچرے کو مناسب طریقے سے ٹھکانے لگانے کے لئے اسے  الگ کیا۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/CrowdNJC0.jpg

پروگرام میں پاکیونگ کے بی ڈی او، پاکیونگ کے ڈی سی ایس سی او، پنچایت ممبران، ضلع پوکیونگ ضلع  کے مختلف لمحکموں کے نمائندے، نیشنل ڈیزاسٹر ریسپانس فورس (این ڈی آر ایف )، اپنی مدد آپ گروپس (ایس ایچ جیز) اور ڈرائیونگ ایسوسی ایشن بھی موجود تھے۔

*******

  ش ح ۔ ف ا ۔رم

U-3520   


(Release ID: 1995417)
Read this release in: English , Hindi , Manipuri